fbpx

افسوسناک حادثہ سگنل بروقت تبدیل نہ کرنے کے باعث پیش آیا،ڈی پی او

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ ٹرین حادثہ کے حوالہ سے میڈیا بریفنگ,ولہار اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی کو لاہور سے آنے والی اکبر ایکسپریس نے پیچھے سے آکر ٹکر ماری۔,افسوسناک ٹرین تصادم میں 11مسافر جانبحق جبکہ60سے زائد زخمی ہوئے ہیں حادثہ کے نتیجے میں اکبر ایکسپریس کی چھ بوگیاں متاثر ہوئیں،حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ضلع کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ریسکیو ٹیمیں ٹرین حادثہ میں زخمی و جانبحق ہونے والے مسافروں کو ہسپتال منتقل کر رہی ہیں۔شدید زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال جبکہ معمولی نوعیت کے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو صادق آباد منتقل کیا گیاہے۔،عوام الناس خون کے عطیات دینے کے لیے ہسپتال میں رابطہ کریں۔ریسکیو اپریشن میں حصہ لینے کے لئے پاکستان آرمی کے جوان بھی پہنچ گئے ہیں، شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے آرمی کا ہیلی کاپٹر بھی موقع پر موجود ہے،ولہار اسٹیشن سمیت دیگر سٹیشن پر کھڑی مسافر ٹرینوں کے مسافروں کو کھانا اور پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔،ٹرینوں میں تصادم کی اطلاع ملتے ہیں پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس جوان ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں میں امدادی اداروں کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں جائے حادثہ اور ہسپتالوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہےابتدائی معلومات کے مطابق ٹرینوں کے درمیان افسوسناک حادثہ سگنل بروقت تبدیل نہ کرنے کے باعث پیش آیا۔،مسافر ٹرین کے لوپ لائن پر آنے کی وجہ بظاہر نظر نہیں آ رہی۔ڈی پی او عمر سلامت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »