رحیم یارخان کے وکلا نے بل کی مخالفت کر دی

رحیم یارخان :صادق آباد صدر بار ایسوسی ایشن میاں خالد بن سعید‘نائب صدر سید عابد حسین گیلانی‘ جنرل سیکرٹری جام محمد حنیف ولانہ‘ ترجمان بار ملک عبدالرؤف سولنگی‘سابق صدر عدنان مصطفی خان‘تبسم حسین وڑائچ‘ اصغر علی چوہدری‘شاہد جاوید چٹھہ و دیگروکلاء نے کہاہے کہ

قومی اسمبلی میں پرائیویٹ بل کی سیکشن 41میں کی جانے والی مجوزہ ترمیم کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں ترمیم کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا،

انھوں نے کہاکہ پاکستان بار کونسل کی طرف نوجوان وکلاء کو لائسنس ملنے کے بعدد وسال تک ووٹ نہ ڈالنے کی مجوزہ ترمیم کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں،

یہ ترامیم وکلاء کیلئے سیاہ ترامیم ہوں گی،اس ترامیم سے وکلاء کو انہیں درپیش مسائل پر احتجاج کرنے کے حق سے بھی محروم کر دیاجائے گا،

ممبر ان بار ایسوسی ایشن صادق آباد ایسے ترامیم کی مخالفت اور مذمت کرتے ہیں اگر فیصلے واپس نہ لیے گئے تو وکلاء برادری احتجاج پر مجبو رہو گی،انھوں نے صادق آبادکی بار اپنے معزز ممبر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن حیدر آباد کے کیساتھ ہے اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

صدر پیپلز لائرز فورم ملک عبدالرؤف سولنگی ایڈووکیٹ نے حبیب الرحمن قاصر جمالی کی وفات پر گہرے غم و رنج اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم محقق،ادیب اور سرائیکی وسیب کے نامورشاعر تھے

جنہوں نے اپنی زندگی میں شاعری کی بے شمار کتابیں بھی لکھیں،وہ سرائیکی وسیب میں اپنا ایک نام رکھتے تھے جن کی وفات کا سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے،

انھوں نے کہا کہ حبیب الرحمن قاصر جمالی نے ہمیشہ سرائیکی خطہ میں بسنے والے عوام کی محرومیوں اور پسماندگی بارے آواز اٹھائی، ان کی وفات سے پید اہونیوالا خلاء مدتوں پر نہیں ہو سکے گا،انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبروجمیل کی توفیق دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »