پٹواری کے راتو رات امیر بننے کے خواب قبضہ گروپ سے ہزاروں کی رشوت

رحیم یار خان : ظاپرپیر پٹواری کے راتو رات امیر بننے کے خواب قبضہ گروپ سے ہزاروں رشوت لیکر سازباز کرلیا کمرشل پلاٹ پر قبضہ کی ناکام کوشش ڈی سی رحیم یار خان کے احکامات کی د ھجیاں بکھیر کر رکھ دیں پلاٹ مالکہ خالدہ پروین کو گیدڑ بھبھکیاں پٹواری و قبضہ گروپ سے متاثرہ خاتون سراپا احتجاج انصاف نہ ملا تو اپنے ہی پلاٹ میں خود کو اگ لگا کر جان دیدونگی متاثرہ خاتون خالدہ پروین کی میڈیا سے گفتگو

 گزشتہ روز خانپور روڈ بستی اعوان ظاہر پیر کی رہائشی خالدہ پروین نے پریس کلب ایم سی ظاہر پیر کے عہدے داروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ میرے گھر سے ملحقہ کمرشل پلاٹ ساڑھے اٹھ مرلے حاجی بشیر اعوان سے خرید کیا اور میرے خاوند کے نام انتقال ہوا موقع پر قبضہ دیا گیا ھم نے اسی وقت پانچ ہزار پختہ اینٹوں کی ٹرالی ڈال کر قبضہ مضبوط کیا مالی حالات کمزور ہونے کی وجہ سے تعمیرات نہ کرواسکے چند دنوں قبل منظور اعوان کے ایماء پر نصیر وغیرہ نے ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی اورمجھے شدید مضروب کیا جس پر پولیس تھانہ ظاہر پیر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 998/23درج کیا جو زیر تفتیش ہے پولیس نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کی کہ ایا کہ پلاٹ مذکورہ پر قبضہ کس کا ہے اور جنتر کی فصل کس کی ہے انٹیں کس کی ہیں مگر علاقہ پٹواری سخاوت دستی جو مقامی ادمی ہے ملزمان سے مبینہ ہزاروں رشوت کے عوض مفصل رپورٹ نہیں دے رہا ہے جس پر سائلہ ڈی سی رحیم یارخان کے پیش ہوئی اور مفصل رپورٹ کی استدعا کی اور تین دن کے اندر مفصل رپورٹ کے لیے اے سی خانپور کو لکھا تو پٹواری بپھر گیا مجھے دھمکی دی کہ میں دستی قوم سے تعلق رکھتا ہوں کسی ڈی سی کو نہیں جانتا ہوں اور ملزمان کو کہا کہ میرا کاشتہ جنتر کو اجاڑ دیں تاکہ اعلی افسران کو خالی پلاٹ کی رپورٹ دے سکے خالدہ پروین نے کہا اگر راتو رات کروڑ پتی بننے کے خواب دیکھنے والے کاکے پٹواری نےغلط رپورٹ دی اور مجھے انصاف سے محروم کیا تو اپنے ہی پلاٹ میں خود کو اگ لگاکر جان دے دوں گی اور تمام تر ذمہ داری سخاوت پٹواری اور ایک اعلی پولیس افسر خانپور پر عائد ہوگی جسے جلد بے نقاب کرونگی خالدہ پروین نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر بہاولپور سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button