بااثر گریڈ 18’19 کے غفلت ولاپرواہی برتنے والے افسران کو مقامی سیاسی شخصیات کی پشت پناہی
رحیم یارخان : محمد حسنین قتل کیس کا مقدمہ درج’ مقامی پولیس کا روائتی انداز ملزمان کی گرفتاری میں تاخیر’ بااثر گریڈ 18’19 کے غفلت ولاپرواہی برتنے والے افسران کو مقامی سیاسی شخصیات کی پشت پناہی’ مقامی پولیس اور سرکل افسر ملزمان کی گرفتاری میں ٹال مٹول کرنے لگے’ لواحقین
بستی پیر شہیداں میں 21مئی بروز جمعہ کو میونسپل کارپوریشن کی غفلت ولاپرواہی سے رونما ہونے والے المناک واقع کے مقدمہ کے اندراج اور تفتیش کے بارے لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ 7 روز گزرنے کے بعد میونسپل کارپوریشن کے افسران کے خلاف درج ہوا مقدمہ کے اندراج کے بعد تاحال مقامی پولیس نے مقدمہ کے کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کیا ہے بلکہ روائتی انداز اپناتے ہوئے حادثے کے قصور وار اور مقدمہ کے نامزد ملزمان کو عبوری ضمانت کا مکمل موقع فراہم کیا جا رہا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان 18’19 گریڈ کے افسران ہیں جن کو مقامی سیاسی شخصیات کی پس پردہ حمایت حاصل ہے اس لیے مقامی پولیس اور صدرسرکل آفیسر زبیر بنگش نے ملزمان کو گرفتار کرنے سے صاف انکار کردیا اور کھلم کھلا لواحقین کو کہا کہ گریڈ 18 اور 19 کے افسران ہیں جن کو میں گرفتار نہیں کروں گا
انہوں نے کہا کہ پولیس شروع دن سے ہی ہمارے ساتھ مکمل تعاون نہیں کر رہی ہماری آر پی او بہاولپور آئی جی پنجاب گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ ہمارے بچے کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے کیا قانون صرف غریب کے لیے ہے امیر اور با اثر افراد جتنے مرضی جرائم کریں ان کے لیے کوئی قانون نہیں ھے وہ آزاد گھومتے پھرتے ہیں۔