fbpx

رحیم یارخان میں لاک ڈاؤن کے دوران کون کونسی دکانیں کھلیں گی

رحیم یار خان :ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ضلع ہذا کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تحصیل سطح پر کاروباری مراکز میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے

جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار تین دن تما م کاروباری مراکز، شاپنگ سینٹرز بند رہیں گے اور سابقہ حکم نامہ کے تحت صرف میڈیکل سٹور، دودھ دہی، کریانہ سٹور، میٹ، مٹن چکن گوشت کی دکانیں، سبزی و فروٹ، آٹو ورکشاپس اپنے سابقہ مقررہ اوقات کار کے مطابق کھلی رہیں گی۔

علاوں ازیں تمام اقسام کے کاروبار ان تین یوم میں بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران بھی حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنے والے دکانداران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 لاک ڈاؤن میں نرمی کی خلاف ورزی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر خانپور فاروق احمد نے 10دکانوں کو سیل کرتے ہوئے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے۔

لاک ڈاؤن و کورونا ایمرجنسی حالات میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی متحرک ہیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 998مارکیٹس کا وزٹ کرتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب57دکانداران کو1لاکھ14ہزار جرمانہ عائد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »