اسٹیٹ لائف میں سیلز آفیسر نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا،صدر خالد محمود

 اسٹیٹ لائف میں سیلز آفیسر کا عہدہ ختم کرنے پر متاثرین کا احتجاج گیارویں روز بھیجاری رہا ۔

اقبال کمپلیکس میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے صدر خالد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے حکومت ظالمانہ فیصلہ فوری طور پر سیلز آفیسر کا عہدہ بحال کرکے لاکھوں افراد کو بے روز گاری سے بچائے۔

 سیلز آفیسر کا عہدہ سازش کے تحت ختم کیا جارہا ہے تاکہ ادارے میں خسارہ شو کرکے اس کو پرائیویٹ کیا جاسکے یہ ہم ہر گز نہیں ہونے دیں گے ۔

اگر حکومت نے فوری طور پر سیلز آفیسر کے عہدے کوبحال نہ کیا گیا تو ملک بھر میں بھر پور تحریک چلائے گےْ۔

ہمارا احتجاج عہدہ بحالی تک جارہی رہے گا۔اعجاز کھوکھر،الطاف حسین،محمد اعظم،محمد ایاز،فیاض احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر دھرنہ دینے والے مظاہرین نے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close