سوتن کے ظلم و ستم سے تنگ لڑکی نے خود کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

رحیم یار خان  آج تک نیوز سوتن کے ظلم و ستم سے تنگ لڑکی نے خود کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی بری طرح جھلس کر زخمی جسم کا 70 فیصد حصہ جل گیا۔ تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل۔پولیس نے ہسپتال پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔

یہ واقعہ تھانہ ائیر پورٹ کی حدود چک نمبر 115 میں پیش آیا ہے جہاں پر 22 سالہ مہوش زوجہ علی حیدر نامی لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے سوتن کے ظلم ستم سے تنگ آکر خود سوزی کی کوشش کی۔

لڑکی نے ہسپتال پہنچ کر پولیس کو بیان دیا کہ اسکے سسرال میں اسکے ساتھ ہر وقت براسلوک کیا جاتاہے اور روزانہ کبھی اسکا شوہر اور کبھی اسکی سوتن بات بات پر اسے بے عزت کرتے تھے، مزاحمت کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنانے میں بھی کوئی عار نہ سمجھتے تھے جس کے باعث اس نے سوچا کہ اگر میری موجودگی ہی انہیں پریشان کرتی ہے تو وہ اپنے آپ کو ہی ختم کردے تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ نہ میں نظرآئوں گی اور نہ ہی روز روز کے لڑائی جھگڑے اور طعنے تشنے ہونگے ۔ یہی سوچ کر میں نے اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ سسرالی خوش ہوجائیں۔

اسی کوشش کے نتیجہ میں گھریلو ناچاقی ، شوہر اور سوتن کی بدسلوکی سے دل برداشتہ ہو کر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ خود سوزی کرنے والی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے واقعہ کی اطلاع پر پولیس ہسپتال پہنچ گئی اور خاتون کے بیان پر مہوش بی بی کے شوہر اور سوتن کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »