سسر کا بیٹے کے ہمراہ بھرے بازار میں بہو پر بہیمانہ تشدد

اڈا باغوبہار چوک پر سسر کا بیٹے کے ہمراہ بھرے بازار میں بہو پر بہیمانہ تشدد لڑکی تشدد سے بے ہوش لوگوں نے لڑکی کی جان بخشی کروائی سسر اور اس کا بیٹا موقع سے فرار
اڈاباغوبہار چوک پر سسر اور لڑکی کے دیور نے لڑکی کو بھرے بازار شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تشدد سے لڑکی بے ہوش ہو گئی  لڑکی زبیدہ بی بی نے بتاتے ہوئے کہا کہ میرا سسر اور دیور مجھ سے غلط کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں غلط کام سے انکار پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اس نے مزید کہا کہ وہ اپنا گھر بسانا چاہتی ہے میں اپنے شوہر کے ساتھ راضی ہوں
اس موقع پر مقامی لوگوں نے لڑکی کے شوہر کو بلوایا تو شوہر نے یقین دہانی کرائی کہ  میری بیوی پر سسر اور دیور تشدد نہیں کریں گے اور ہم علیحدہ اپنے گھر پر رہیں گے جس پر لڑکی بھی راضی ہو گئی تو مقامی افراد نے لڑکی کو اس کے شوہر کے ساتھ اس کے گھر پر چھوڑ کر آئے اور لڑکی کے سسر اور دیور سے معافی بھی منگوائی گئی اور لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اسے تنگ نہیں کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »