پولیس سکیورٹی ہائی الرٹ ضلع بھر میں چہلم نواسہ رسولﷺ

رحیم یارخان:پولیس سکیورٹی ہائی الرٹ ضلع بھر میں چہلم نواسہ رسولﷺ کے سلسلہ میں 30 جلوس و مجالس کے لیے 2 ہزار پولیس اہلکار تعینات، ضلعی ہیڈ کوآرٹر پر مرکزی کنٹرول روم قائم ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر لی گئی،

سکیورٹی کو سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس، سنیفر ڈاگز جیمرز، میٹل ڈیٹیکٹرز اور خار دار تاروں سے موئثر بنایا جائے گا۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ہدایات اور احکامات ضلع بھر میں چہلم نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ کے موقع پر منعقد ہونے والے 15 جلوس جس میں اے کیٹگری کے 3، بی کیٹگری کے 4 اور سی کیٹگری کے 8 جبکہ 15 مجالس میں اے کیٹگری کی 3، بی کیٹگری کی 1 اور سی کیٹگری کی 11 مجالس شامل ہیں کی سکیورٹی کے لیے 2000 پولیس افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں،

اس موقع پر سکیورٹی کی صورت حال سے باخبر رہنے کے ضلعی ہیڈ کوآرٹر پر مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے،

سرکل پولیس افسران اپنے اپنے سرکلز میں ریزرو پولیس نفری کے ساتھ سکیورٹی کے لیے متحرک رہیں گے جبکہ ایس ایچ اوز اپنے علاقہ میں بڑے جلوسوں پر خود موجود رہیں گے جبکہ دیگر جلوس ہائے کی سکیورٹی کو وقتاً فوقتاً چیک کرنے کے لیے علاقہ میں گشت رواں رکھتے ہوئے جائزہ لینے کے ضروت کے مطابق چکر لگاتے ہوئے علاقہ میں مشکوک گاڑیوں،

اشیاء اور افراد کی سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گےچہلم کے موقع پر ممبران ضلعی امن کمیٹی، تھانہ کی سطح پر قائم کمیٹی ممبران بھی جلوسوں کے ہمراہ پولیس افسران کے ساتھ موجود رہیں گے،

اہل تشیع منتظمین جلوس و مجالس وقت و روٹ کی پابندی کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرکے چہلم کے پروگراموں کو پر امن طور پر مکمل کر کے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے،،

سکیورٹی کو 90 سی سی ٹی وی کیمروں، 11واک تھرو گیٹس 4 سنیفر ڈاگز جیمرز، 216میٹل ڈیٹیکٹرز اور 20خار دار تاروں کو استعمال میں لاتے ہوئے موئثر و فول پروف بنایا جائے گا جبکہ سیف سٹی کیمروں سے بھی سکیورٹی صورت حال پر نظر رکھی جائے گی اس موقع پر ضلعی پولیس کے ساتھ ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور پولیس کے خفیہ ونگز سادہ پارچات میں اپنے فرائض سر انجام دیں گے، پولیس کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی میں امن و امان کی ذمہ دار ادراے،

محکمہ صحت، ریسکیو 1122 بھی اپنے فرائض سر انجام دینے کے لیے موجود ہوں گے، پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا اور انہیں تمام ضروی سہولیات بہم و طعام ڈیوٹی کے مقامات پر یقینی بنایا جائے گا، جلوسوں کے راستوں پر موجود اونچے مقامات اور عمارتوں پر پولیس کے سنائپرز تعینات ہوں گے،

اس موقع پر کسی بھی قسم کی قانونی خلاف ورزی پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قانون کی بالادستی کو ہر صورت قائم رکھاجائے گا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button