معصوم حسنین شہید قتل کے کیس کا مرکزی ملزم عدالت سے گرفتار

رحیم یارخان : معصوم حسنین شہید قتل کے کیس کا مرکزی ملزم عدالت سے گرفتار، دوسرے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، مقدمہ میں شریک دیگر دو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات بھی دے دیئے گئے،

rahim yar khan
rahim yar khan

مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، ملزمان کی جلد گرفتاری کا امکان، تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کے معصوم حسنین شہید کے مشہور قتل کی گزشتہ روز مجسٹریٹ درجہ اول جناب قمرالزمان کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، مقدمے میں نامزد ملزمان عظمت قدیر گورائیہ اور عدنان خوشنود کو طلب کیا گیا تھا تاہم عظمت قدیر گورائیہ پیش نہ ہوئے جبکہ عدنان خوشنود کو عدالت نے گزشتہ سماعت پر حاضر نہ ہونے کی بنا پر گرفتار کرنے کا حکم دیدیاجس پر عدالتی عملہ نے ملزم عدنان خوشنود کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے نامزد ملزم عظمت قدیر گورائیہ کے ناقابل ضمانت گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کو آئندہ سماعت 25 جولائی 2023 کو پیش کیا جائے، استغاثہ کی جانب سے سابق جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار و سینئر قانون دان ہائی کورٹ عامر ندیم چوہدری پیش ہوئے۔

rahim yar khan news
rahim yar khan news

واضح رہے کہ معصوم حسنین شہید بستی پیر شہیداں کے قریب 29 مئی 2021 کو ملزمان کی مجرمانہ غفلت کے باعث میگاسیوریج کے کھلے مین ہول کی نظر ہوگیا تھا جس پر پولیس و محکمانہ تفتیش کے بعد ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 21/220 زیر دفعہ 322 ت پ تھانہ صدر میں درج کیا گیا تھا، ملزمان کو مجرمانہ غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا تاہم دو ملزمان ایس ڈی او وقار زیدی اور سینٹری انسپکٹر خاور تاحال پولیس تفتیش میں شامل نہیں ہوئے، گزشتہ روز عدالتی سماعت کے بعد معصوم حسنین شہید کے ورثا محمد آصف اور چوہدری محمد شہباز نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور اے ایس پی صدر سرکل دانیہ رانا کو وقار زیدی اور خاور کی گرفتاری سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضوان عمر گوندل نے فوری طورپر دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کہٹرے میں لانے کا حکم دیتے ہوئے ورثا کو یقین دلایا کہ ملزمان جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے سرکل آفیسر کے حکم پر مفرور ملزمان عظمت قدیر گورائیہ، وقار زیدی اور خاور کی گرفتاری کیلئے الگ الگ خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو بہت جلد ملزمان کی گرفتاری کیلئے روانہ ہوجائیں گی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button