رحمان بابا ایکسپریس ٹرین رحیم یارخان پہنچ گئی

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ملک میں ترقی کادورشروع ہوچکا‘ ریلوے بدحالی سے خوشحالی کی جانب گامزن ہے‘ ماضی کی حکومتوں نے ریلوے کوخسارہ دیالیکن حکومت ریلوے کی ترقی کے لیے کوشاں ہے‘ رحمان باباایکسپریس کارحیم یارخان میں سٹاپ مقررکرادیاگیاہے‘ بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ساتھ عوام کوآرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی خوش آئنداقدام ہے ۔ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید‘ چوہدری محمدشفیق اوراسٹیشن ماسٹرکے ہمراہ کراچی سے پشاورجانے والی رحمان باباایکسپریس کے افتتاح کے موقع پرشرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی امنگوں کی ترجمانی کررہی ہے ‘ عام انتخابات میں عوام سے کیے گئے وعدے ہرصورت پورے کریں گے‘ حلقہ کے مسائل مرحلہ وارحل کرائے جارہے ہیں ‘ تعلیم ‘ صھت سمیت دیگرشعبوں میں بہتری آرہی ہے ‘ اس موقع پرچوہدری محمداشرف‘ فوزیہ عباس‘ زاہدسولنگی‘ سنی چوہان‘ ڈاکٹراعجازتنویر‘ مسعودپٹھان‘ راناارشد‘ جام شان‘ جاویداختر‘ انجمن تاجران چوہدری بوٹاطاہر‘ اسلام نورانی‘ فرحت علی فرزند‘ عبداللہ سبحان سمیت عوامی حلقوں کی کثیرتعدادموجودتھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close