fbpx

رحیم یارخان : صحافیوں کے زیر نگرانی بازار حسن پر پولیس کا کامیاب چھاپہ

رحیم یارخان : لیاقت پور”بالآخرSHOسٹی شبیر جھورڑ کی آنکھ کھل ہی گئی”لیاقت پور کے مشہورصحافیوں کی زیر نگرانی فرید کالونی،نزد شیل پمپ،سیم نالہ پر موجود چلنے والے 3چکلوں پر پولیس کا کامیاب آپریشن،تینوں نائیکائیں دھر لی گئیں،SHOاور اے ایس آئی کو عوام کا خراج تحسین،

لیاقت پور کے مشہور بڑے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں اور سابقہ پولیس آفیسران و ملازمین کی زیر سرپرستی چلنے والے کچی منڈی فرید کالونی،نزد شیل پمپ اور سیم نالہ پر واقع  3 بڑے چکلوں کے خلاف SHOلیاقت پور سٹی شبیرجھورڑ کے حکم پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اعظم نے تمام پریشر اور ذاتی مفاد کو پس پشت ڈالتے ہوئے گرینڈ آپریشن کیا جس میں ایک درجن مردو خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گئے

اسسٹنٹ سب انسپکٹر اے ایس آئی چوہدری محمد اعظم ارائیں سٹی پولیس کی بڑی کاروائی پہلی مرتبہ لیاقت پور کے شہریوں کو دیکھنے میں ملی برائی کے اڈوں پر چھاپہ مارکر تین نائکہ سمیت 10 خواتین نسیم عرف بے نظیر،رضیہ قصائن،رفاقت بانو،صبا نازیہ،سلمہ آمنہ وہاڑی،شہنازمنچن آباد،ثناء حسینہ ساہیوال،محمد علی،محمد اصغر گرفتار کرلیے

پولیس نے چھاپے مار کاروائی کچی منڈی کے تینوں چکلوں میں بیک وقت کی اور گرفتار تمام ملزمان کو حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کر لیا

اس موقع اے ایس آئی محمد اعظم کا کہنا تھا کہ ڈی پی او رحیم یار خان منتظر مہندی اور ڈی ایس پی لیاقت پور محمد اسلم خان ایس ایچ او سٹی محمد شبیر کے حکم پر تحصیل بھر برائی کو جڑسے ختم کرنے کا عزم کررکھا ہے لیاقت پور میں روزانہ ہر چھوٹے بڑے چکلوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close