ریلوے اسٹیشن

ریلوے
برصغیر میں 1835ء میں ریلوے لائن بچھائی گئی اور نواب آف بہاولپور نے ریاست میں واقع ریلوے لائن کے لئے زمین کا کوئی معاوضہ نہیں لیا۔ رحیم یارخان کی آبادی کے لئے ریل کے ذریعے سفر ایک اہم ذریعہ ہے کیونکہ یہاں تمام اہم گاڑیا ں سوائے چند ایک کے جن میں قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، فیصل آباد ایکسپریس شامل ہیں نہیں رکتی ہیں باقی سب گاڑیاں اس ضلعی ہیڈ کوارٹر اور خانپور جنکشن پر رکتی ہیں۔ روہی ایکپریس خان پور سے شروع ہوتی ہے اور راولپنڈی تک جاتی ہے۔ رحیم یار خان سے کراچی کوئٹہ اور لاہور ، سیالکوٹ روالپنڈی تک جانے کے لئے ٹرینیں دستیاب ہیں جن کی وجہ سے رحیم یار خان کے سٹیشن پر کافی رش رہتا ہے اور ہر گاڑی میں رحیم یارخان ، خان پور صادق آباد اور لیاقت پور کا کوٹہ مخصوص ہوتا ہے۔
کراچی سے لودھراں تک ریلوے ٹریک ڈبل ہے اس لئے ضلع رحیم یار خان میں بھی ڈبل ٹریک بچھا ہوا ہے اس کی ضلع بھر میں کل لمبائی 166 کلو میٹر ہے جو کہ ٹانوری کے سٹیشن سے شروع ہو کر ڈھانڈی تک جاتی ہے اس فاصلے میں 15 سٹیشن ہیں جن میں سے 12 سٹیشنوں پر کوئی نہ کوئی گاڑی رکتی ہے باقی پر صرف کراسنگ کیلئے رک سکتی ہیںجبکہ خانپور تا چاچڑاں سنگل ٹریک تھی اس کیکل لمبائی 34.2 کلومیٹر تھی۔ اس ٹریک پر 4 سٹیشن قائم تھے ۔ یہ تمام اسٹیشن بند ہو چکے ہیں ۔ اور ریلوے لائن اکھاڑ لی گئی ہے

جیٹھہ بھٹہ

فیروزہ

میتلا

لیاقت پور

ٹانوری

رحیم یارخان

ترنڈہ سوائے خان

کوٹسمابہ

سہجہ

خانپور

ڈھنڈی

ولہار

ماچھی گوٹھ

صادق آباد

آدم صحابہ

چاچڑاں شریف (مکمل بند)

کوٹلہ پٹھان(مکمل بند)

ظاہر پیر (مکمل بند )

ججہ عباسیاں(مکمل بند)

Rahim Yar Khan railway station (Urdu and Punjabiرحیم یار خان ریلوے اسٹیشن) is located in Rahim Yar Khan city, Rahim Yar Khan district of Punjab province, Pakistan. It is a major railway station of Pakistan Railways on Karachi-Peshawar Railway Line. The station is staffed and has advance and current reservation offices. Food stalls are also located on it platforms.
Address
Rahim Yar Khan, Punjab 64200

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close