رحیم یارخان کی تحصیلوں میں 11 رمضان بازار بازار سج گئے ،

رمضان بازار

رحیم یار خان:رمضان المبارک کے مہینہ میں عوام کو اشیاءروزمرہ کی وافر مقدار میں ارزاں نرخوں پر دستیابی کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع رحیم یار خان کی چاروں تحصیلوں میں 11رمضان بازار فعال کر دیئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل رحیم یار خان میں قائم 4رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔انہوں نے رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز کے تحت کئے جانے والے انتظامات، اشیاءروز مرہ کی دستیابی،معیار و نرخ نامے چیک کرتے ہوئے خریداری کے لئے آئے شہریوں سے بھی رمضان بازاروں میں موجود اشیاءکی کوالٹی اور انتظامات بارے معلومات حاصل کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازاروں میں انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں اشیاءروز مرہ کی بلا تعطل فراہمی، نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لئے مارکیٹ کمیٹی ، ریونیو، پولیس عملہ سمیت دیگر متعلقہ افسران ہمہ وقت حاضر رہیں۔

اس موقع پر شہریوں او رمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو مہنگائی سے بڑی حد تک ریلیف ملے گا اور امسال رمضان بازاروں میں سابقہ تین سال پہلے کے نرخوں میں صارفین کو اشیاءضروریہ فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضا ن بازاروں میں آٹا ، چینی، پھل ، سبزیاں او ردیگر اشیاءخور و نوش عام بازار سے سستی اور معیاری دستیاب ہیں

جبکہ عام مارکیٹ میں بھی اشیاءروز مرہ کی قیمتوں کو عوامی دسترس میں رکھنے کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں،

گراں فروشی کی شکایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بلا امتیاز کارروائی کریں گے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازار وں میں آٹا375روپے فی 10کلو گرام، چینی 65روپے کلو گرام دستیاب ہے جبکہ ایگری کلچر فیئر پرائس شاپ کے تحت13آئٹم پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں بھی رمضان بازاروں میں دستیاب اشیاءروز مرہ کی قیمتیں عام مارکیٹ سے کم ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مرکزی عید گاہ، پُرانی غلہ منڈی، سردار گڑھ اور کوٹسمابہ میں قائم رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے اشیاءروز مرہ کی دستیابی ،معیار ، قیمتیں اور کورونا ایس ا وپیز کا جائزہ لیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button