fbpx

بدنام زمانہ کرپٹ سی ای او رانامحمد اظہر نے چمچوں کی خدمات حاصل کرلیں

رحیم یارخان :بدنام زمانہ کرپٹ سی ای او رانامحمد اظہر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ) لیاقت پور محمود الحسن عرف مودی شاہ،رفیق قمر عرف قمری نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے دیگ کے زنگ آلود چمچوں کی خدمات حاصل کرلیں سکولوں کارزلٹ صفر رہا ہے لیکن قسمت نے محمود شاہ کا ساتھ دیا تو کرونا آگیا جسکی وجہ سے انکے گناہ چھپ گئے مقامی شہری نے سی ای او رحیم یارخان رانا محمد اظہر، محمودالحسن شاہ اور رفیق قمر کے خلاف ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب،چیف سیکریٹری پنجاب،اور سیکریٹری ایجوکیشن سکولز پنجاب کے نام تحریری درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کرپٹ آفیسران کی وجہ سے تباہ برباد ہوگیا ہے تعلیمی نظام صفر درجے تک پہنچ چکا ہے اس لیے تحصیل لیاقت پور میں سینکڑوں پرائیویٹ سکول کھلے ہوئے ہیں اور بچوں کی تعداد بھی سکولوں میں سب سے زیادہ ہے یہ صرف محمود الحسن شاہ،رانا اظہر ودیگر کرپٹ ایجوکیشن آفیسران کی نااہلی کی وجہ سے ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن(مردانہ) آفس لیاقت پور کرپشن کا مرکز بن گیا ہے محمود الحسن شاہ نے درجنوں چٹی دلال اور پھڑئیے پیدا کیے ہوئے ہیں جوغلط کام رات کو محمود شاہ کے گھر جاکے کرواتے ہیں اور ملازمین سے بھاری رشوتیں وصول کرکے کرپشن اور چٹی دلالی کو فروغ دے رہے ہیں شہری نے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کرپٹ ایجوکیشن آفیسران کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور ڈپٹی آفس کا صاف شفاف آڈٹ کرایا جائے جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمود الحسن شاہ،سی ای او رانا اظہر اور کلرک رفیق نے خبر میں لگائے گئے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ کلرکوں کی ایک لابی ہے جوہمارے خلاف پروپیکنڈہ کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »