تجاوزات کی آڑ میں محنت کش طبقہ کو معاشی بحران کا شکار کیاجارہا ہے,طارق محمود

Rana Tariq Mehmood Sadiqabad

صادق آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 267رانا طارق محمود خاں نے پریس کلب صادق آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات کی آڑ میں محنت کش طبقہ کو معاشی بحران کا شکار کیاجارہا ہے حکومت غریب عوام سے بچوں کا روز گار چھیننے کے در پے ہے ‘ شہر بھر میں جاری آپریشن سے لاکھوں گھروں کے چولہے تھنڈے پڑ گئے ہیں ،موسم گرما کی شدت کے باعث گرینڈ آپریشن انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ، حکومت سطح پر جاری ہونیوالے آپریشن کے دوران جس محنت کش طبقہ کو بے روزگار کیا گیا ہے اس کا ازالہ کرنے کیلئے پیپلزپارٹی ہر ممکن کردارادا کرے گی ،انھوںنے کہاکہ ایسے غیر آئینی اقدام اور غیر قانونی رویے کی پیپلزپارٹی بھرپور مذمت کرتی ہے ،صادق آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر آپریشن کے دوران ریڑھی بانوں ، دکانداروں، تاجروں کے چھپرے، شیڈ اور کیبن توڑ کر انہیں بیروزگارکیاجارہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک امر ہے ، حکومتی پالیسیاں ملک کو قوم کے وسیع تر مفاد میں نظر نہیں آرہی ہیں جو اقدامات حکومت کر رہی ہے اس سے واضح نظر آرہاہے کہ وہ ملک کے عوام کو ریلیف مہیا کرنے کی بجائے ایسے آپریشن کر کے محنت کش طبقہ کو نہ صرف معاشی طور پر کمزور بلکہ ان کے بچوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھیننے کی کوشش کر رہی ہے ۔پیپلزپارٹی کے سٹی صدر میاں خالد بن سعیداور جنرل سیکرٹری بشیر احمد سومرو نے کہاکہ صاد ق آباد شہر میں تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ آپریشن کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے ، تاجروں اور دکانداروں کے کروڑوں روپے کے ہونیوالے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اور آپریشن کے دوران بے روزگار ہونیوالے افراد کے لیے متبادل جگہ کی فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کا روزگار کماسکیںانھوںنے کہاکہ سیاسی آقائوں کے کہنے پر انتظامیہ تجاوزات کی آر میں انتقامی آپریشن کر رہی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔رانا طارق محمود خاں نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمود کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ مخدوم مرتضیٰ محمود ذاتی مصروفیات کی وجہ سے لندن میں موجود ہیں جو بہت جلد وطن واپس آکر صادق آباد آئیں گے اور دکانداروں کیساتھ ملاقات کر کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »