حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی عدم استحکام کا شکار ہو چکاہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر رانا طارق محمود خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی عدم استحکام کا شکار ہو چکاہے جس سے نا صرف کاروباری طبقہ مالی بحران کا شکار ہے بلکہ تاجر اور بزنس کمیونٹی بھی موجودہ معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ اسے پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی ہی ملکی استحکام،ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتی ہے، مخدوم سید احمد کی قیادت میں پارٹی کے تشخص کو برقرار رکھنے اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔ جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط اور فعال ہو چکی ہے یہ صرف اور صرف مخدوم سید احمدمحمود کی سیاسی تدبر، بصیرت اور ان کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے رمضان بازار ڈھونگ ثابت ہوئے ہیں ان بازاروں میں اوپن مارکیٹ سے بھی زیادہ مہنگائی ہے جبکہ اشیاء بھی ناقص معیار کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے لئے سبسڈی کا فائدہ عام آدمی کو نہیں ہو امحض بیانات اور دعوؤں سے عوام کو لالی پاپ دیا گیا غیر معیاری اور ناقص اشیا کی وجہ سے رمضان بازار خالی پڑے ہیں لوگ اوپن مارکیٹ سے مہنگی اشیا خریدنے پر مجبور ہیں وزیر اعلی ماہ رمضان کا پیکج دینے کی بجائے اوپن مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش پر سبسڈی دیتے تو عام آدمی کو ریلیف ملتا پنجاب حکومت نے منافع خوروں، ملاوٹ کرنیوالوں اور انکے سرپرستوں کیخلاف اقدام کرنے کے بھی بڑے بڑے دعوے کئے تھے لیکن عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آئے۔

Exit mobile version