fbpx

پولیس نے تقسیم راشن سپیشل یونٹ ترتیب دیا ہیلپ ڈیسک نمبر جاری

رحیم یارخان : پولیس نے تقسیم راشن سپیشل یونٹ ترتیب دیا ہیلپ ڈیسک نمبر جاری۔ راشن کے ضرورت مند، مستحق عوام چوبیس گھنٹے ہیلپ نمبر 0689230337 پر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
 ڈی پی او منتظر مہدی کے حکم پر ڈی پی او آفس میں سپیشل یونٹ بسلسلہ تقسیم راشن قائم کر دیا گیا ہے جس کا مقصد ضرورت مند، مستحق اور راشن سے محروم ایسے افراد تک راشن پہنچانا ہے جو کہ پنجاب گورنمنٹ کے کسی بھی دیگر پروگرام برائے راشن تقسیم سے راشن حاصل نہ کر سکے ہیں۔ جس کے لیے ڈی پی او آفس میں ایک ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے جس کے نمبر 0689030337 پر کال کر کے ضلع کی چاروں تحصیلوں کے رہائشی افراد اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں جس کے بعد انہیں طریقہ کار کے مطابق راشن کی فراہمی محکمہ پولیس یقینی بنائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد ضلع میں کوئی بھی گھرانہ خوراک سے محروم اور بھوکا نہ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close