رحیم یارخان میں ریڈ پاکستان کے زیرِاہتمام دیوالی کے موقع پہ تقریب منعقد کی گئی

رحیم یار خان:حکومتی اعلان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر مذہبی رواداری کے طور پرہفتہ رحمت العلمین منانے کےسلسلہ میں ریڈ پاکستان کے زیرِاہتمام دیوالی کے موقع پہ تقریب منعقد کی گئی۔

جس میں مسلم، مسیحی، سکھ اور ہندو برادی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے سرسبز ہلالی پرچم کے نیچے ایک ہونے کا ثبوت دے کر ہندو کمیونٹی کو دیوالی کی مبارکباد دی  تقریب کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری مہندر پال سنگھ ،صاءمہ طارق،شمیل مرزا،پاسٹر کامران اور میزبان شاہد سلیم، گروسکھ دیو جی،مجاہد سلیم نے اظہار خیال کرتے ہوءے کہا کے امن بھاءی چارے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوءے ہمیں ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرنا ہوگا۔

کیوں کے پاکستان میں بسنے والے تمام اقوام کو آءین کے مطابق برابری کے حقوق حاصل ہیں

انہوں نے کہا کے جس طرح آج ہم ہندو برادری کے ساتھ دیوالی کی خوشیوں میں شریک ہیں اسی طرح مسلیم بھاءیوں کے ساتھ مل کر ہفتہ رحمت العالمین مناءیں گے۔ مینارٹی رہنما لالہ بہادر چوہان، ورنن انتھونی، شفاقت سردار، سلطان رائے، ضلعی رہنما مینارٹی ونگ نبیل کمال، سنیل کمال، عمران کمار، بھورو رام، امریا لعل، مینارٹی خاتون رہنما شبانہ شہزاد، درشن بھیل،اور تمام کمیونیٹیز کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تمام افراد نے مل کر دیوالی کا کیک کاٹا ۔ شمعیں روشن کیں۔ اور ملکی ترقی کیلیئے مل کر اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا عزم کیا اور ملکی سلامتی کے لیئے دعا بھی کی گئی۔

Exit mobile version