ریجنل پولیس آفس بہاولپور میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا۔

بہاولپور: ریجنل پولیس آفس بہاولپور میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا، جس میں ماتحت تینوں اضلاع سے نمایاں کارکردگی سر انجام دینے والے افسران و جوانان کو ریجنل آفس مدعو کیا گیا۔

تفصیل کے مطابق سرقہ بالجبر، منشیات فروشی، قتل، زنا بالجبر، و دیگر سنگین جرائم میں ملزمان کی سزایابی کروانے اور لوٹا ہوا مال واپس کروانے پر تعریفی اسناد معہ انعامی چیکس دیے گئے۔

انعام حاصل کرنے والوں میں،  ضلع بہاولنگر سے سب انپکٹرز فریاد جوئیہ، جماعت علی، اور سہیل وٹو شامل۔ ضلع بہاولپور سے سب انسپکٹرز منظور علی، ندیم عمران، اصغر علی، محمد یونس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ریحان ندیم،  محمد رمضان، اور سردار محمد،جبکہ ضلع رحیم یار خان سے سب انسپکٹر بشیر احمد کو بہترین پرفارمنس پر انعامی سند و انعامی چیک سے نوزا گیا۔

آر پی او محمد زبیر دریشک نے افسران سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ انعام حاصل کرنے والے تمام افسران بلاشبہ اس ادارہ اور عوام کا سرمایہ ہیں، جوکہ دل سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں، لوگوں کے درمیان عدل قائم کرنا عین عبادت ہے، مجھے امید ہے ہیکہ آپ ہمیشہ اسی جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دینگے۔

آر پی او نے مزید کہا کہ اس تقریب کا مقصد تعریف، برتری اور مہارت کا احساس دلانا ہے، تاکہ آپ باقی تمام افسران کے لیے قابل ستائش رول ماڈل بنیں، اور آپ کی ہوتی دیکھ کر دیگر افسران بھی مزید محنت سے کام کریں تاکہ وہ بھی اعزاز کے حقدار ہوسکیں

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button