fbpx

کوروناوباءوزراءکارات دن جھوٹ بولنے کا نتیجہ ہے، رحمت خان وردگ   

اوباڑو ( رحیم یارخان) جھوٹ منافقت اور نا انصافی اگر حکمرانوں میں ہو تو اس ملک کا خدا  ہی حافظ ہے آج جو ہمارے ملک کے حالات ہیں کورونا جیسی وباء اور دیگر معاملات اس حکومت میں بیٹھے ترجمان، وزراء کا رات دن جھوٹ بولنے کا نتیجہ ہے، تحریک استقلال کے مزکزی صدر رحمت خان وردگ
تحریک استقلال کے مزکزی صدر رحمت خان وردگ نے اوباڑو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  جھوٹ منافقت اور نا انصافی اگر حکمرانوں میں ہو تو اس ملک کا خدا  ہی حافظ ہے
آج جو ہمارے ملک کے حالات ہیں کورونا جیسی وباء اور دیگر معاملات اس حکومت میں بیٹھے ترجمان، وزراء کے رات دن جھوٹ بولنے کا نتیجہ ہے پہلی حکومتیں جب اپوزیشن میں ہوتے تھے تنقید اور جھوٹ بولتے  تھے
لیکن اقتدار میں آنے پر جھوٹ بولنا بند کر دیتے تھے یہ پہلی حکومت ہے جو اقتدار میں ہونے کے باوجود میڈیا پر بھی جھوٹ بولتے ہیں
  کورونا اور ٹڈی دل جیسی آفات بھی اس حکومت کے جھوٹ کی بدولت ہے خدا کے واسطہ موجودہ حکومت اب جھوٹ بولنا بند کر دے
تاکہ اللہ ہم پر رحم فرمائے اور انصاف پارٹی کے نام کے باوجود ملک میں کہی انصاف نظر نہیں آتا۔ آج کروڈآئل مٹی کے تیل اور سپر آئل کی قیمتیں پوری دنیا میں نچلی سطح پر ہیں مگر ہمارے ملک میں یہ سب نایاب ہیں کروڈآئل اور مٹی کا تیل پیٹرول میں ملاوٹ کیا جا رہا ہے
اگر چاروں چیزوں کے قیمتیں ایک جتنی کر دی جائیں تو یہ 67 روپے لیٹر دستیاب ہو گا مگر موجودہ عوام کو سہولتیں دینے کے لئے سنجیدہ نظر نہیں آتی۔
حیدر آباد سے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید سفر کرنے پر محسوس ہوتا ہے یہاں این ایچ اے موجود نہیں جبکہ سندھ سے ٹول ٹیکس کی مد میں اربوں روپے جمع کرنے کے باجود نیشنل ہائی وے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے مرکزی حکومت کے سندھ حکومت کے ساتھ خواہ تعلقات جیسے بھی ہوں نیشنل ہائی وے وفاق کی ذمہ داری ہے مگر وفاق اور نیشنل ہائی وے کا سندھ کے ساتھ منافقانہ رویہ ہے صوبہ سندھ  وفاق کو سب سے زیادہ روینو دینے والا صوبہ ہے کیوں صوبہ سندھ کو پاکستان کا حصہ نہیں سمجھا جاتا
وفاق کو چاہئے جو منصوبے وفاقی حکومت کے ہیں ان پر فوری طور پر کام شروع کرے تاکہ سندھ سے احساس محرومی ختم ہو سکے انہوں نے کہا کہ سکھر، گھوٹکی، اوباڑو، سمیت پورے ڈویژن میں ٹڈی دل نے تباہی مچا رکھی ہے فصلیں تباہ ہو رہی  ہیں وفاقی حکومت کو چاہئے کہ کسانوں پر ترس کھائے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپرے کرائے جائیں تاکہ کسانوں  کو تباہی سے بچایا جا سکے اگر فوری طور پر ٹڈی دل کا خاتمہ نہ کیا گیا تو کسان اور فصلیں تباہ ہو جائیں گی اور مہنگائی عروج پر پہنچ جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close