موٹرسائیکل کی تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے باعث09حادثات رونما ہوئے 

رحیم یارخان میں جشن آزادی پاکستان کے موقع پر تحصیل خان پور میں موٹرسائیکل کی تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے باعث 09حادثات  رونما ہوئے  ،
جشن آزادی پاکستان کے موقع پر 13اور 14اگست کو موٹر سائیکلوں کے تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے وجہ سے 09حادثہ رونما ہوئے ہیں ،ان حادثوں میں 15افراد متاثرہوئے ہیں
جن میں سے 11 شدید زخمی افراد کو قریبی ہسپتال شفٹ کیا ،02افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم ،جبکہ 02افراد موقع پر جانبحق ہوئے۔جانبجق ہونے والوںمیں سجاد  ولد  غلام محمد  عمر 20سال  اور جنید  ولد  رشید احمد  عمر 28سال  یہ دونوں غوث پور کے رہائشی تھے۔

ریسکیو اینڈ سفیٹی آفیسر خان پور  عدیل غفارنے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے کم عمر کے بچوں کو موٹر سائیکل چلانے سے منع کریںاور نوجوان نسل ون ویلنگ سے گریز کرے، تمام لوگ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے ڈرائیورنگ کریں اور تیزرفتاری سے اجتناب کریں، موٹر سائیکل سوار ہلمٹ اور سائیڈ ویو مرر کا لازمی استعمال کریں ، تا کہ حادثات کی تعداد کو کم سے کم کیاجا سکے اور خانپور کو حادثات سے پاک سٹی بنایا جاسکے۔          

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »