ریسکیو 1122خان پور میں مین ہول سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد

rescue 1122 main hole training rahim yar khan

ریسکیو1122خان پور نے جناب ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایات کے مطابق اور جناب ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر خان پو رکی زیرنگرانی تحصیل خان پو رکے ریسکیو سٹاف کو سیوریج سیفٹی کے حوالے سے مکمل تربیت فراہم کردی ،اس ٹرینیگ میں گٹروں میں عمومی خطرات جن میںموحولیاتی خطرات۔ فضائی خطرات ،بائیولوجیکل خطرات،مکینیکل خطرات اور کیمیائی خطرات سے سے بچائو اور احتیاطی تدابیرکی تربیت فراہم کی اس کے علاوہ گٹروں یا تنگ جگہوں میں داخل ہونے سے پہلے کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔ ٹریننگ میں شامل شرکاء کو حفاظتی آلات کے استعمال اور ان کی اہمیت کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہ کیا گیا۔اس ٹرینیگ میںریسکیو اسٹیشن خان پور کے 14فائر اور ڈرٹ ریسکیورز نے شرکت کی ۔

rahim yar khan rescue 1122 main hole training (1)
rahim yar khan rescue 1122 main hole training (1)

ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر ،عدیل غفار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیورکے لیے ایڈوانس سیو ریج سیفٹی ٹریننگ بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ تحصیل خانپو رمیں ایسی ایمرجنسی رونما ہو چکی ہیں جن میں سیور مین گٹر میں کام کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانیں ضیائع کر چکے ہیں۔اس ٹریننگ کے بدولت ریسکیور اس قابل ہوںگے کہ گٹر ڈراوننگ ایمر جنسی کے وقت گٹروں میں انٹری کرنے سے پہلے اپنی سیفٹی کے حوالے سے تمام اقدامات کرسکیں۔ اور بہتر طریقے سے گٹر ڈراوننگ ایمرجنسی ڈیل کر سکے گے۔

rescue 1122 main hole training rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »