fbpx

ریسکیو اہلکاروں نے ایمرجنسی ڈیوٹیاں سرانجام دیکرعوام کی بے لوث خدمت کی

عیدالضحٰی اورجشن آزادی پر ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے ایمرجنسی ڈیوٹیاں سرانجام دیکرضلع کی عوام کی بے لوث خدمت کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابر

   رحیم یارخان ریسکیو1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبد الستار بابرکے احکامات پرعیدالضحٰی کے دن نماز عیدکے دوران ایمرجنسی پلان مرتب کرکے تمام ریسکیورز کو ایمرجنسی ڈیوٹیاں سونپی گئیں تھیں۔

عید کے حوالے سے ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریسکیورز کی مختلف علاقوں میں ڈیوٹیاں لگائی گئیں
جو کہ مختلف عید گاہوں میں دوران عید نماز کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے موجودررہے
اس تہوار کے سُپر وائزر ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل رحمان، ایونٹ کوارڈینیٹرشہبازنادراورسٹیشن کوارڈینیٹرشہزادہ محمداقبال تھے۔ مرکزی مساجد میں ریسکیوایمبولینس اور ایک ایک ریسکیوپوسٹ تعیناتی کی گئی تھی

رحیم یار خان میں فوکل پرسن کنٹرول روم انچارج شہباز نادرتھے

ٹیم اے مرکزی عید گاہ،ٹیم بی ڈی سی آفس مسجد،ٹیم سی جامع اکبر مسجد لکڑ منڈی چوک،ٹیم ڈی جامعۃ الفاروق اور ٹیم ای جگنو چوک میں تعینات رہیں۔

صادق آباد میں فوکل پرسن ریسکیواینڈسیفٹی آفیسرعاشق محمودتھے۔

ٹیم اے تبلیغی مرکز اور مرکزی عید گاہ،ٹیم بی مرکز فیضانِ مدینہ اور سیٹلائٹ ٹا ئون ،ٹیم سی حنفیہ مسجدمیں تعینات رہیں۔

خان پور میں فوکل پرسن ریسکیواینڈسیفٹی آفیسر عدیل غفارتھے۔

ٹیم اے مرکزی عید گاہ غریب آباد،ٹیم بی جامعہ عبداللہ بن مسعود،ٹیم سی عید گاہ مخزن العلوم اورٹیم ڈی  مرکزی عید گاہ ظاہرپیر تعینات رہیں۔

لیاقت پور میں فوکل پرسن ریسکیواینڈسیفٹی آفیسر محمد عمران ساجد تھے۔ٹیم اے کامران والی مسجدفیصل ٹائون،ٹیم بی مسجد اوڈاں والی چوک فوارہ عید گاہ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول اورکالونی ہائی سکول،ٹیم سی النوری مسجدمہاجرکالونی،ٹیم ڈی پارک اور جامعہ مسجداہل حدیث،ٹیم ای مرکزی عید گاہ کچی منڈی،ٹیم ایف مرکزی عید گاہ خان بیلہ پر ڈیوٹی سرانجام دیں۔

اسی طرح کینال میلہ خان پور اڈہ اور تحصیل خان پور میں ضلع کی عوام کو فری بوٹنگ سروس کی فراہمی منظم و محفوظ طریق کار سے فراہم کی،

جشن آزادی کی تمام تقاریب میں بھرپورانداز میں شرکت کی گئی،ایمرجنسی گاڑیوں،ریسکیواسٹیشنز پر پاکستان پرچم لگائے گئے،

ریسکیواسٹیشنز کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا،تمام ریسکیورز کو پاکستانی بیج لگائے گئے،

پودوں سے شجرکاری کی گئی،آزادی کا شعوراُجاگر کرنے کے لیے معلوماتی بینرز چسپاں کئے گئے،مرکزی تقاریب میں پاکستانی پرچم کو سلامی دی گئی اور ریسکیومحافظ ننھے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے۔

عید الضحٰی وجشن آزادی کی چھٹیوں کے دوران ریسکیو1122نے 382مختلف قسم کی ایمرجنسیز کو ہینڈل کیا،جن میںمختلف قسم کے حادثات کا شکار ہونے والے 436افراد کو ریسکیوکیا گیا اور ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے ساتھ قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،

اس کے علاوہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال 100افراد کو منتقل کیا۔

        ڈسٹرکٹ ایمرجنس آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر نے مزید کہاکہ ریسکیو کنٹرول روم نے ہدایات کے مطابق تمام ریسکیو ایمبولینسز،ریسکیو پوسٹوں،تحصیلوں کے سب کنٹرول رومز،پولیس کنٹرول روم اور ضلعی کنٹرول روم کے ساتھ اس پورے ایونٹ کے دوران رابطے میں رہے اور ضرورت کے تحت ایمرجنسی گاڑیوں کو حادثات کے مقامات پر بروقت روانگی،معلومات کے تبادلے،ایمرجنسی ڈیٹا کا حصول،مکمل رپورٹنگ،وسائل کی دستیابی وفراہمی کو یقینی بناکرعوام کی بھرپورخدمت کی جوکہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

 عدنان شبیر

(میڈیاکوارڈینیٹر)                                          

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »