رحیم یارخان : ریسکیو1122کو ماہ اگست میں92648کالیں بوگس موصول ہوئیں

رحیم یارخان : ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرعادل رحمٰن نے ماہ اگست کی رپورٹ جاری کردی۔گذشتہ ماہ ریسکیو1122کو98043کالز موصول ہوئیں ۔جن میں سے2979کالیں ایمرجنسی کی1731انفارمیشن کی تھیں،92648کالیں غیرمتعلقہ اور682غلطی سے کالیں کی گئیں،3کالیں فیک تھیں جس میں ایمرجنسی کا کہا گیا لیکن جائے حادثہ کی جگہ کوئی حادثہ پیش نہیں آیا تھا۔ ریسکیو 1122نے599روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،36فائر،69لڑائی جھگڑے،7ڈوبنے،1عمارت گرنے،1سیلنڈرپھٹنے،1910میڈیکل اور356دوسرے مشترق حادثات پرریسپانس کیا ،ان حادثات میں ریسکیو 1122نے4033مریضوں کوریسکیوکیا۔ جن میں1526افرادکوموقع پر ابتدائی طبی امدادکی فراہمی،2335افرادکو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا اور172افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی۔96ایمرجنسیز روزانہ کی اوسط رہی۔

روڈ ٹریفک حادثات کی رپورٹ:
ضلع میں599ایکسیڈنٹ ہوئے جن میں721افراد زخمی ہوئے زخمی افراد میں مردوں کی تعداد580اور عورتوں کی تعداد141تھی۔ایکسیڈنٹس میں18افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی ۔ان حادثات میں7پیدل اور714مسافرمتاثر ہوئے۔300ایکسیڈنٹ تیز رفتاری،280بے احتیاطی،15غلط موڑکاٹنے،2یوٹرن اور2ٹائرپھٹنے کی وجوہات کے باعث پیش آئے۔جن گاڑیوں کاایکسیڈنٹ ہوا ان میں687موٹر سائیکلیں،62کاریں،106رکشے ،1بس،2وین،2ٹریکٹرٹرالی اور60دوسری گاڑیاں شامل تھیں۔زخموں کے لحاظ سے ،1سپائنل انجری،2متعدد فریکچر،42ہیڈ انجری،27سنگل فریکچر،649افرادکوخراشیں اورمعمولی چوٹیں آئیں۔

پیشنٹ ٹرانسفر سروس رپورٹ:
گذشتہ ماہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال 704مریضوں کو منتقل کیا گیا۔تحصیل رحیم یارخان میں 51،صادق آبادمیں 241،خان پور میں 254،لیاقت پور میں158اور ان میں سے 83مریضوں کو ضلع سے باہردوسرے اضلا ع کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔

متفرقات:
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل رحمٰن کی زیرنگرانی ضلع کی چاروں تحصیلوں کے ریسکیواسٹیشنز،ایمرجنسی گاڑیوں،سیفٹی آلات اوردفاترکوبہترین انداز میں مینٹین رکھاگیا۔ریجنل ایمرجنسی آفیسربہاول پورڈاکٹرعبدالستاربابرنے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں اچانک دورے کئے سروس کو فعال رکھنے کے لیے بہترین انتظامات پر ریسکیوافسران کے کام کو خوب سراہا۔

ریسکیورز کی ذہنی ،جسمانی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کوبرقراررکھنے کے لیے ماہانہ ٹیسٹ لیے گئے۔ماہانہ دربار میں ریسکیورزکو دوران ایمرجنسی درپیش مسائل سنے گئے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ریسکیورز کو ماسٹرٹرینرزبنانے کے لیے ریسکیوکیڈٹ کارپس(آرسی سی) کورسز کروائے گئے۔ہرشفٹ کی شروعات مختلف قسم کی پیشہ ورانہ ڈرلز سے کی جارہی ہیں۔5اگست یکجہتی کشمیر ڈے پر ریلیاں نکالی گئیں۔

14اگست جشن آزادی پاکستان بھرپورانداز میں منایاگیا۔19اگست عالمی فلاح انسانیت کا دن منایاگیا۔محرم الحرام کے پہلے 10ایام ضلع بھر میں ہنگامی ڈیوٹیاں سرانجام دی گئیں اورعزاداروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی اور قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔

مون سون شجرکاری مہم کا دائرہ کار گلی محلہ کی سطح پر پھیلایا گیا اور تمام ریسکیورزنے مختلف مقامات پر پودے لگائے۔بلندوبالا عمارات اور صنعتی یونٹس میں فائرہائیڈرینٹس اوردیگرسیفٹی آلات کی تنصیب کے لیے مالکان کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button