fbpx

بہاولپور:ڈی سی کا فلڈ ریسکیو میں استعمال ہونے والے آلات اور مشینری کا معائنہ

رحیم یارخان :بہاول پور:08/جولائی:ڈپٹی کمشنر بہاول پور مظفر خاں سیال نے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو  1122کے دفتر کا دورہ کیاجہاں  انہوں نے ممکنہ سیلاب سے محفوظ رہنے کے لئے فلڈ ریسکیو میں استعمال ہونے والے آلات اور مشینری کا معائنہ کیا.

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122باقر حسین نے ریسکیو سروس میں استعمال ہونے والے آلات اور مشینری کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر بہاول پور مظفر خاں سیال
ڈپٹی کمشنر بہاول پور مظفر خاں سیال

ڈپٹی کمشنر  نے ریسکیو 1122کے افسران و سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہتر کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ وہ بہت باصلاحیت، قابل اور محنتی ہیں اور ان کی پرفارمنس کے حوالہ سے تمام لوگ معترف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کے افسران و جوان ایمرجنسی حالات، آگ بجھانے، حادثات، سیلاب سے بچاؤاور ہیلتھ سہولیات کی فراہمی کے کاموں میں گرانقدر خرمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام میں محکمہ صحت، انتظامیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے افسران و سٹاف نے بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ڈس انفیکشن سپرے کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ ریسکیو 1122کی ٹیمیں عید الالضحیٰ کے ایام میں بھی جانوروں کے سیل پوائنٹس پر ڈس انفیکشن سپرے کے کاموں میں بھرپور حصہ لیں گی۔

ڈپٹی کمشنر نے ممکنہ سیلاب کے حوالہ سے واٹر ریسکیو آلات کی فٹنس چیک کی۔انہوں نے ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122باقر حسین نے اپنے دفتر میں سیلاب سے بچاؤ کے حوالہ سے استعمال ہونے والے آلات و مشینری کے لگائے گئے اسٹالز کے معائنہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور کو بریفنگ دیتے  ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122کے پاس 13جدید واٹر بوٹس بمع او بی ایم انجن، 150لائف جیکٹس، 50لائف رنگز لائف بوائے اور دیگر آلات فنکشنل حالت میں موجود ہیں۔

انہوں  نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خاتمہ کے لئے ادارہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بہاول پور مظفر خاں سیال نے گذشتہ سال بہترین ریسکیو خدمات سرانجام دینے پرفائر ریسکیوور عبد الغفور،ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن شکیل حسین، ڈرٹ ریسکیوور مدثر بن نصیر کو کیش ایوارڈ دیا۔

واٹر ریسکیو آلات کی فٹنس چیکنگ
واٹر ریسکیو آلات کی فٹنس چیکنگ

اسی طرح ریسکیو 1122کے جوانوں کو مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے پر انعامات دیئے گئے۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122باقر حسین نے یادگار کے طور پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور مظفر خاں سیال کو ادارہ کی جانب سے سوینئر پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close