ریسکیو نے ایمرجنسی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سرانجام دیں،عبدالستار

ریسکیورز نے ضلع بھر میں یکم رمضان سے عیدالفطر کے ایام تک مختلف ایونٹس میں بہترین حکمت عملی کے ساتھ ایمرجنسی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سرانجام دیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر
ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابرنے ریسکیو افسران سے عید کے دوران ہونے والے حادثات اور ایمرجنسی ڈیوٹیوں کے اجلاس میں صدارت کرتے ہوئے رمضان بازاروں،افطاری کے وقت،یوم شہادت حضرت علی ؓ،جمعۃالوداع،چاند رات،کینال میلہ اور عید الفطرکے موقع پرایمرجنسی پلان و ڈیوٹیوں پر بریفنگ لی اور بہترین انتظامات کرنے پر ضلع بھر کے ریسکیوافسران اور تمام ریسکیورز کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ جن کی ڈیوٹیوں کے باعث ضلع بھر کی عوام نے ان اہم ایونٹس کو خوشیوں سے منایا۔ریسکیوافسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سال رمضان المبارک میں ریسکیو1122کو مختلف قسم کے ایونٹس پر ایمرجنسی پلان مرتب کرکے ڈیوٹیاں سرانجام دینے کے ٹارگٹس ملے،جسے ریسکیو1122نے بہترین حکمت عملی سے سرانجام دیا،ضلع کی چاروں تحصیلوں میں قائم کئے گئے رمضان بازاروں میں ایمبولینسوں سمیت پیرامیڈیکل سٹاف تعینات کیا گیا،اس دوران میڈیکل مسئلہ کے باعث ایک فرد کو ریسکیو1122نے قریبی ہسپتال منتقل کیا،اسی طرح افطاری کے وقت شاہراہوں پر ٹریفک کے ہجوم کے باعث مختلف اہم چوراہوں پر ایمرجنسی گاڑیوں اور سٹاف کو تعینات کیا گیا،یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پرضلع بھر میں ایمرجنسی ڈیوٹیوں کا نفاذ کیا گیااس دوران29افراد زنجیرزنی کے باعث زخمی ہوئے جنہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئیں،چاند رات اور عید الفطر کے ایام میں ضلع بھر میں ایمرجنسی پلان کے مطابق اہم چوراہوں اورعیدگاہوں پراورعید کے ایام میں کینال میلہ خان پور اڈہ،وائلڈلائف پارک،پلیژرلینڈ پارک،سٹی پل اور ضلعی کنٹرول روم میں ریسکیورزنے ایمرجنسی ڈیوٹیاں سرانجام دیں،اس دوران تمام سٹاف کی چُھٹیاں منسوخ کردی گئی تھیں۔تمام ریسکیورز کو ریسکیو پوسٹوں کے قیام کے ساتھ 2,2پیرا میڈیکل سٹاف اور پوری طرح طبی آلات سے لیس ایمبولینسز، ریسکیو وہیکلزاور فائر وہیکلزکو تعینات کیا گیاتھا۔
ضلع انتظامیہ رحیم یار خان کی ہدایات پر اس عید پر شہر کے لوگوں کی فیملیز کی تفریح کے لیے صادق کینال اڈا خانپور،نہر کنارے، تحصیل رحیم یار خان میں عید کینال میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ کینال میلے میں ریسکیو 1122 رحیم یار خان کی طرف سے شہریوں کے لیے 4 سے 6 جون کو شام سے رات گئے تک بلا معاوضہ کشتی کی سیر کا بندوبست کیا گیا تھا۔اس کینال میلے میں شرکت کرنے والی سینکڑوں فیملیز ریسکیو 1122 کی زیر نگرانی مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ کشتی کی سیر سے لطف اندوز ہوئے۔ریسکیو 1122رحیمیارخان کے تمام اسٹاف اور انکی فیملیز کو بھی تفریح کے لیے بوٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی۔کینال میلے میں عوام کو ریسکیو 1122 رحیم یار خان کی طرف سے محفوظ بوٹنگ کے متعلق ہدایات کے لیے خصوصی ڈیسک بھی قائم کیا تھا۔ عوام الناس کو ریسکیو 1122 کے متعلق ڈاکومنٹری وڈیوز دکھائی گئیں اور سیفٹی کے متعلق شعور و آگاہی فراہم کرنے کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
چاند رات اورعید کے دنوں میں 8262کالیں موصول ہوئیں جن میں سے 354ایمرجنسی کالیں تھیں،102روڈٹریفک حادثات،196میڈیکل ایمرجنسیز،7فائرکیس،9کرائم کیس،2اونچائی سے گرنے اور38دوسرے مشترک حادثات پیش آئے۔ان حادثات میں 405افراد کو ریسکیوکیاگیا،56افراد کو ابتدائی طبی امداد کی موقع پر فراہمی،338افراد کو طبی امداد کے ساتھ قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا اور 11افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔95افراد کو چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی طرف سے ریفر کئے گئے مریضوں کو پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے منتقل کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعبدالستاربابرنے دوران عید سٹاف کی تعیناتی کی جگہوں پر جاکر تمام ریسکیورز کو گلے مل کر عید مبارک دی،اسی طرح کنٹرول روم سٹاف،آپریشنل سٹاف، ایڈمن سٹاف کو مٹھائی تقسیم کی اور ان کے ساتھ عید گذاری۔
عدنان شبیر
میڈیا کوارڈینیٹر

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close