ریسکو 1122 کا اہم اجلاس

rescue1122 rahim yar khan news today

کنٹرول روم سٹاف اور آپریشنل سٹاف بہترین باہمی روابط کے ساتھ میجرحادثات اور مین ہول حادثات میں انسیڈنٹ کمانڈ سسٹم اوردستیاب وسائل کے تحت عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابر

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر کی زیرِ صدارت میجر حادثات ،مین ہول ایمرجنسیز اور ڈروننگ کیسز سے نمٹنے کے لیے پیشہ وارانہ طریقِ کار اور دستیاب وسائل کو منظم انداز میں بروئے کار لانے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عادل رحمان،کنٹرول روم انچارج شہباز نادر،تینوں تحصیلوں کے ریسکیو اینڈسیفٹی افسران اور دیگر انچارجز نے شرکت کی۔ڈاکٹر عبدالستار بابر نے تمام تحصیلوں کے ریسکیو انچارجز سے میجرحادثات ،مین ہول ایمرجنسیز اور ڈروننگ کیسز کی رپورٹ پر بریفنگ لی۔

رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے تمام ایمرجنسی گاڑیوں میں دستیاب حفاظتی آلات کا از سر نو جائزہ لینے،شفٹ انچارجز،لیڈ فائر ریسکیورز،فائر ریسکیورز،ڈرٹ ریسکیورز اور کنٹرول روم سٹاف کو مشکل ترین حادثات کے عملی طور پر ڈیمودے کر تربیتی کورسز کروانے کے احکامات دیئے۔

جس میں کنٹرول روم سٹاف کو جاری مروجہ ریسکیواہلکاروں اور دیگر اداروں کے ساتھ روابط استوارکرنے،خاص طورپرمین ہول حادثات کی صورت میں ریسکیووہیکل و ریکوری وہیکل کی جائے حادثہ پر تعیناتی،آکسیجن سیلنڈروں کی ضرورت کے مطابق دستیابی،تنگ جگہوں میں حفاظتی آلات کے ساتھ ریسکیورز کے داخلے،گرنے والے افراد کو جدید تیکنیک کے استعمال کے ساتھ ریسکیوکرنے،بیک اپ ریسکیورزکو تیاررکھنے،کنٹرول روم سٹاف کاسلسلہ اختیارات کے تحت تمام متعلقہ افسران ،سٹاف اور اداروں کو حادثہ کی معلومات کی فوری فراہمی ، ہر قسم کے حادثہ سے متعلق انسیڈنٹ کمانڈر اور شفٹ انچارج سے مسلسل رابطہ رکھنے اور ریسکیوآپریشن کے دوران ضروری آلات ومشینری کی دستیابی وروانگی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ندی ،نہروتالاب کے گندلے پانیوں میں ڈوبنے کے کیسز کے دوران چھوٹی کشتیوں کے ذریعے پانی میں اُچھال پیداکرکے ڈوبے ہوئے اور پانی کے اند ر موجود رکاوٹوں میں پھنسے افراد کو پانی کے اوپر لانے کی تیکنیک اپنانے پر زور دیا گیا

 

rescue1122 rahim yar khan news today

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close