ریجنل ایمرجنسی آفیسربہاول پور ڈویژن ڈاکٹر عبدالستار بابر کا دورہ رحیم یارخان

رحیم یارخان :جدید نالج اورریسکیورزکی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ،ایمرجنسی گاڑیوں کی مینٹیننس،سٹاف کی طرف سے زخمیوں کے لواحقین سے خوش اخلاقی اور بہترین یونیفارم کے ساتھ ڈیوٹیاں، عالمی معیار کی سروسز کے لیے لازم ہیں۔ریجنل ایمرجنسی آفیسربہاول پور ڈاکٹرعبدالستاربابر

Rescue 1122 Rahim yar khan

 ریجنل ایمرجنسی آفیسربہاول پور ڈویژن ڈاکٹر عبدالستار بابرنے رحیم یارخان کا دورہ کرتے ہوئے منعقد کئے گئے ماہانہ ریسکیو دربار میں شرکت کی۔منعقدہ دربار میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل الرحمٰن،کنٹرول روم انچارج شہبازنادر،اسٹیشن کوارڈینیٹرشہزادہ محمد اقبال،شفٹ انچارجزاور تینوں شفٹوں کے تمام ریسکیورز نے شرکت کی۔

ڈاکٹرعبدالستاربابرنے ریسکیورز سے منیجمنٹ،ریسکیوسروس اور دستیاب وسائل کے ایشوز کے حوالے سے دریافت کیا۔اس دوران انہوں نے ریسکیوڈرائیورزاور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایمبولینسز کی مینٹیننس،عمدہ یونیفارم،سیفٹی شوز،بیرٹ کیپ کو سروسز کے معیار کے مطابق برقرار رکھا جائے اسی طرح دوران حادثہ یا سانحہ زخمیوں اور ان کے لواحقین سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے چاہے جیسی بھی صورتحال درپیش ہو۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل الرحمٰن نے تمام ریسکیورز سے گذشتہ ماہ ہینڈل کرنے والے بڑے حادثات اور پیش آنے والے مسائل کے بارے میں دریافت کیا گیا۔

اسی طرح بڑے حادثات میں بروقت ریسپانس،ایمرجنسی گاڑیوں کی ترسیل،وائرلیس سسٹم کا استعمال،وائرلیس سسٹم کی رینج،گاڑیوں کی موجودہ صورتحال،انسیڈنٹ کمانڈر کی ذمہ داریاں،میجرحادثات میں بہترین نتائج کے لیے اہل کاروں کوسیکٹرز میں تقسیم کرکے ذمہ داریاں سونپنے،ضرورت کے مطابق وسائل کی طلبی کے حوالے سے تفصیلات کا جائزہ لیا۔اسی طرح ریسکیو آپریشنز کے دوران کنٹرول روم کے ساتھ رابطے،درکاروسائل کی فوری ترسیل،بہترین شفٹ انچارج کا چناﺅ،حادثات پر ریسکیوڈرائیورز کی طرف سے میڈیکل وفائرسٹاف کی معاونت کی تفصیلی رپورٹ دیکھی گئی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button