ریسکیورضاکاروں کی بدولت گلی محلہ کی سطح پر فلاحی سرگرمیاں مہیاکرنا ممکن ہے

رحیم یارخان :ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل الرحمٰن کے زیرنگرانی ریسکیوافسران اورریسکیوانسٹرکٹرزنے دن رات محنت کرکے ضلع بھر میں فعال ریسکیورضاکارتیارکئے۔
تربیت یافتہ رضاکاروں نے ناصرف یونین کونس کی سطح پر مقابلوں میں حصہ لیا بلکہ منتخب ہونے والی ٹیموں نے قومی سطح کے مقابلوں میں بھرپورحصہ لیتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی دکھائی۔

ڈاکٹرعادل الرحمٰن نے ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسرصادق آباد عاشق محمود،سٹیشن کوارڈینیٹرشہزادہ محمد اقبال،ایس آئی اظہرابرار،لیڈ فائر ریسکیورسہیل محمود،ڈرٹ ریسکیورتنویراحمداور ریسکیورضاکاروں کی ٹیم کے ساتھ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیورضاکار معاشرے کومحفوظ بنانے کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہر رضاکاراپنے گلی محلہ کی سطح پر صفائی ستھرائی،سیوریج لائن کی مرمتی،فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کی تربیت اورحادثات میں متاثرین کی مدد جیسے فلاحی کاموں میں اپنا فعال کردار ادا کرسکتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے ریسکیورضاکاروں کی ٹیم کو نیشنل سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے پرسرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button