fbpx

ڈی سی کا رورل ہیلتھ سنٹر کوٹسمابہ پر چھاپہ ،ڈاکٹر غائب,انکوائری شروع

 رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا,
سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، پروفیسر ڈاکٹر غلام فرید، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ اسد اللہ فیض سمیت تمام تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹرز نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں مجموعی طور پر 12چالان زیر غور لائے گئے جس میں سے10ڈرگ کورٹ کو بھجوانے، 01موخر اور3کو وارننگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو معیاری ادویات کی فراہمی اور اتائیت کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے
لہذا ڈرگ انسپکٹرز غیر معیاری ادویات اور اتائیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس اور کوالیفائیڈ پرسن کے میڈیکل سٹورز کو نہ چلنے دیا جائے جبکہ غیر معیاری و نان رجسٹرڈ ادویات کی فروخت پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ بغیر پروفیشنل ڈگری کے میڈیکل پریکٹس کرنے والوں کا سختی سے محاسبہ کیا جائے اور ڈرگ ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کرانے کے لئے کوالٹی کنٹرول بورڈ متحرک کردار ادا کرے۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے ڈرگ کوالٹی کنٹرول کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔
 رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا رورل ہیلتھ سنٹر کوٹسمابہ اور ترنڈہ سوائے خان کا سرپرائز وزٹ، رورل ہیلتھ سنٹر کوٹسمابہ میں ڈاکٹرز کی عدم موجودہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی ای ا وہیلتھ اتھارٹی کو انکوائری کے احکامات جاری کئے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے رورل ہیلتھ سنٹر کوٹسمابہ اور ترنڈہ سوائے خان کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ہسپتالوں کے مختلف شعبوں، علاج معالجہ کی سہولیات، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف اور ادویات کی دستیابی کو چیک کیا۔
انہوں نے آر ایچ سی کوٹسمابہ میں ڈاکٹرز و عملہ کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کو ایک یوم میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹی کی صورت میں متبادل ڈاکٹرز و سٹاف کی فراہمی منیجمنٹ کی ذمہ داری ہے جس میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب عوامی طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے اس کی بہتر انداز سے عوام تک رسائی کو یقینی نہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات اور ادویات ہمہ وقت دستیاب ہونی چاہیے۔
انہوں نے ہسپتال میں صفائی انتظامات کو برقرار رکھنے اور ہسپتال کی خوبصورتی کے لئے شجرکاری پر خصو صی توجہ دینے کے احکامات بھی جاری کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close