رحیم یارخان:حساس ادارے کی نشاندہی پر فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی

رحیم یارخان:حساس ادارے کی نشاندہی پر فوڈ اتھارٹی کاگودام پرچھاپہ‘2500من غیرمعیاری چاول‘19من ناقص دال برآمد‘ ملزمان ناقص چاول کو اچھی کوالٹی میں مکس کرکے اوردال کو دوبارہ رنگ دے کرمارکیٹ میں سپلائی کرتے تھے۔

غیرمعیاری چاول اور ناقص دال قبضہ میں لے کر گودام کوسیل کردیاگیا۔ مالک کے خلاف کارروائی شروع۔ تفصیل کے مطابق حساس ادارے کی نشاندہی پر محکمہ فوڈ اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنر کاکالونی امانت علی میں واقع صادق علی ٹریڈرز کے گودام پرکامیاب چھاپہ‘ 2500من غیرمعیاری چاول اور19من ناقص دال برآمد‘ملزمان غیرمعیاری چاول کو اچھی کوالٹی میں مکس کرکے اور دال کو دوبارہ رنگ دے کر مارکیٹ میں سپلائی کرتے تھے۔

فوڈ اتھارٹی نے غیرمعیاری چاول اورناقص دال کو قبضہ میں لے لیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے گودام کوسیل کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ چھاپے کے دوران گودام پر صادق علی ٹریڈرز کامالک موجود نہ تھا۔تاہم غیرمعیاری چاول اورناقص دال کودوبارہ مارکیٹ میں سپلائی کرنے پر مالک کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button