آج رحیم یارخان میں دن بھر چوروں کا راج رہا ،پولیس سوتی رہی

رحیم یارخان:  ضلع بھر میں چوروں کا راج برقرار‘مزید چوری کی 9 وارداتیں‘ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی نقدی‘طلائی زیورات‘ 5 موٹر سائیکلیں‘کپڑے‘ایک ٹریکٹر ٹرالی اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج۔

چوری کی پہلی واردات بھارکھاکھی کے رہائشی پیرنڈتہ کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزمان مشتاق احمد وغیرہ نے 70 ہزار روپے کی نقدی طلائی زیورات اور کپڑے چرا لیے‘

دوسری واردات موضع سانگلہ کے رہائشی واحد بخش کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان نادر شاہ وغیرہ نے 2 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے کپڑے اور گھریلو سامان چرا لیا‘

تیسری واردات جمالدین والی کے رہائشی الطاف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان 20 لاکھ روپے مالیت کا ٹریکٹر ٹرالی چرا لی‘

چوتھی واردات پنج موری کے رہائشی محمد عمران کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 28 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘

پانچویں واردات شیخ زید ہسپتال کے رہائشی شاہد محمود کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 20 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘

چھٹی واردات تعمیر ملت روڑ کے رہائشی حارث علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘

ساتویں واردات چک 137 کے رہائشی عمیر اصغر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 15 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘

آٹھویں واردات عزیز آباد کے رہائشی نیاز احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 35 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا جبکہ نویں واردات کینال پارک کے رہائشی عنایت مسیح کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 40 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے‘مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »