fbpx

رحیم یارخان میں ایک ہی دن میں چوری کی 5 وارداتیں

رحیم یار خان: چوری کی 5 وارداتیں ملزمان نقدی موبائل فون موٹر سائیکل اور یو پی ایس چرا کر فرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج ،

چوری کی پہلی واردات فرید آباد کے رہائشی محمد حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 10 ہزار روپے کی نقدی چرا لی دوسری واردات بس اسٹیند کے رہائشی محمد اکرم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 9 ہزار 700 روپے کی نقدی اور چاندی چرا لی تیسری واردات موضع چوہدری کے رہائشی رضوان احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 30 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا چوتھی واردات موضع موہل کے رہائشی محمد ادریس کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا

جبکہ پانچویں واردات طلبانی کی رہائشی سعدیہ حلیمہ کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان محمد عارف وغیرہ نے 45 ہزار روپے مالیت کا یو پی ایس چرا لی ملزمان فرار مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »