fbpx

روڈ سیفٹی سے آگاہی سڑک استعمال کرنے والے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہے,

رحیم یارخان :بہاول پور:13/جولائی :ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ٹریفک چوہدری محمد علی نے کہا ہے کہ روڈ سیفٹی سے آگاہی  سڑک استعمال کرنے والے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہے۔

وہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور صہیب اشرف کی ہدایت پر روڈ سیفٹی آگاہی پروگرام کے حوالہ سے منعقدہ ایک واک سے خطاب کر رہے تھے۔

واک میں انسپکٹر ہیڈ کوارٹر نواب دین، ٹریفک ایجوکیشن انچارج محمد بلال، ٹریفک وارڈن اعجاز حسین، انچارج ٹریفک طارق محمود اور دیگر کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعدادنے بھی شرکت کی۔ ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری محمد علی نے ہدایت کی کہ سڑکوں پر حادثات سے بچاؤ کے لئے سادہ سے ٹریفک اصولوں پر عملدرآمد انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری سے اجتناب کریں اوردوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کریں۔کم عمر افراد کو ڈرائیونگ نہ کرنے دی جائے اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں۔

اسی طرح ٹریفک سگنلز کی پابندی کی جائے اوردوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال بھی لازمی کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں پرصرف منظور شدہ نمبرپلیٹس ہی استعمال کی جائیں۔

ان ہدایات پر عملدرآمد سے نہ صرف آپ کی بلکہ دوسروں کی زندگیاں بھی محفوظ رہ سکتی ہیں۔ اس موقع پر ڈرائیوروں میں روڈ سیفٹی کے حوالہ سے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

بہاول پور:13/جولائی :ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاولپور ریجن محمد شریف کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹیم نے انچارج اے ایس آئی محمد جمیل کی قیادت میں بہاولپور کے مختلف مقامات پر ٹریفک قوانین آگاہی کیمپس کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر عوام الناس کو دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری، موبائل فون کے استعمال اور تیز رفتاری سے اجتناب کرنے سمیت ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو اپنی زندگیوں کا لازمی جزو بنانے کی تاکید کی گئی تاکہ حادثات اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان سے محفوظ رہا جا سکے۔

نیز گھر سے باہر نکلتے ہوئے فیس ماسک استعمال کرنے، باہمی میل جول میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور بار بار صابن سے ہاتھ دھونے کی بھی تاکید کی گئی تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ بعدازاں عوام الناس میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

نیز پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہیلپ لائن 1124 کی اہمیت و افادیت بارے آگاہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close