گلاب کئی امراض کے علاج کے لیے بھی فائدہ مند ہے

رحیم یارخان:گلاب صرف خوشبو بکھیرنے یا محبّت کے اظہار ہی کا ذریعہ نہیں بلکہ کئی امراض کے علاج کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

آج ہم اْنہیں حیرت انگیز فوائد کے بارے میں جانیں گے۔

گلاب کے حیرت انگیز طبی فوائد۔۔۔

عام طور پر خون کی حدّت، معدے کی تیزابیت یا پھر گرم اشیاء کے زیادہ استعمال سے منہ میں چھالے پڑجاتے ہیں جن میں بیحد تکلیف ہوتی ہے اور کچھ کھایا پیا بھی نہیں جاتا۔

اگرعرقِ گلاب میں گلاب کا سفوف مِکس کرکے چھالوں پر لگالیا جائے، تو فوری آرام ملتا ہے۔منہ سے بدبو آنے اور مسوڑھوں سے خون رسنیکی صْورت میں گلاب کے جوشاندے سے غرارے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

دل کی کمزوری میں مبتلا مریض ایک کپ عرقِ گلاب میں آدھا چائے کا چمچ گلاب کا سفوف مِکس کرکے دِن میں دو بار استعمال کریں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ماہرِ امراضِ قلب کی تجویز کردہ ادویہ استعمال نہ کی جائیں۔

اگر آنتوں کی خراش، کمزوری یا خونی و صفراوی رطوبت کے باعث اسہال کی کیفیت ہو تو گلا ب بطور سفوف یا عرق استعمال کیا جائے۔

گلاب

پسینے کی بدبو کے لیے بے شمار ڈیوڈرینٹس وغیرہ دستیاب ہیں مگر ان کا زیادہ عرصے تک استعمال مضر ثابت ہوسکتا ہے،

لہٰذا ایک شیشی میں گلاب کا سفوف اورعرق مِکس کرکے فریج میں رکھ لیں۔ روزانہ پسینے والی جگہوں پر اس مکسچر کا معمولی سا لیپ کرنے سے پسینے کی بْو نہیں آتی۔

قبض، جسے اْمّ الامراض کہا جاتا ہے، اس کی تکلیف سے نجات کے لیے گلا ب سے تیار ہونے والا گل قند شافی علاج ہے۔آنکھوں کی سْرخی دْور کرنے میں تو عرقِ گلاب کا کوئی ثانی نہیں۔

جِلد، خصوصاً چہرے کی خوبصورتی و دِلکشی کے لیے عرق گلا ب 10 گرام، ویزلین 50 گرام، لیموں کا رس اور کافور 5 ،5 گرام مِکس کر لیں۔

پھر آنکھوں کا حصّہ چھوڑ کر چہرے پر کاٹن پیڈ کی مدد سے لیپ کرکے 30 منٹ بعد دھولیں۔ چہرہ یک دم کِھل اْٹھے گا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button