fbpx

روٹری کلب( جناح ) کے زیراہتمام دڑی سانگی گورنمنٹ گرلزایلیمنٹری سکول میں بچوں میں کتابیں اور تحا ٰئف تقسیم کیے گئے

rotary club jinnah rahim yar khan

رحیمیارخان:روٹری کلب( جناح ) کے زیراہتمام دڑی سانگی گورنمنٹ گرلزایلیمنٹری سکول میں یتیم اور غریب بچوں میں کتابیں اور تحا ٰئف تقسیم کیے گئے ۔دڑی سانگی سکول شہر کا ایک مثالی سکول ہے جسمیں ہرطرح سے بچوں کو تعلیم کیطرف راغب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔روٹری کلب کی صدر میڈم ثمینہ اشرف نے سکول انتظامیہ کی خدمات کو سراہا اور یقین دہانی کروائی کہ مستقبل میں بھی اسطرح کی کوشیشں جارہی رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک ایسا زیور ہے جس کی خوبصورتی میں اضافہ توضرور ہوتا ہے لیکن ماند نہیں پڑتا ، ہم مل جل کر ان بچوں کو سکولوں میں لائیں گے جو والدین کی غربت یا دیگر گھریلو مجبوریوں کی وجہ سے تعلیم حاص نہیں کرسکتے ،اگر ہم ان بچوں کو سکولوں میں لانے کے لیے کامیاب ہوگئے تو یہی بچے نہ صرف اپنے والدین کا سہارا بنیں گے بلکہ اپنے ملک کا قیمتی اثاثہ ثابت ہونگے ، انہوں نے کہاکہ روٹری (کلب جناح ) اپنے ممبران کے ساتھ مل یہ جدوجہد جاری رکھے گا اور ایسے بچوں کی حوصلہ افرائی بھی کریگا اور ان بچوں کے والدین کے تعلیمی اخراجات کو کم کرنے میں بھی بھرپور تعاون کریگا۔محمد رفیق چیر مین روٹری فاونڈیشن نے کہا کہروٹری کلب ممبراں ہر ممکن کوشش کریں گے کہ اپنے ضلع میں تعلیمکے شعبے میں اپنا کردار ادا کریں۔میڈم بانو حشمت لٹریسی کمیٹی چیر پرسن نے کہا کہ سکول میں داخل ہونے والے پچوں کو ہائی سکول تک لے جانے کی بھرپور کوشش کی جاے ۔ اور ڈراپ اوٹ کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے ۔ چوہدری سہیل اختر فنانس مینیجر نے اساتزہ اورپرنسپل ریحانہ ارم کی کاوشوں کو سراہا۔مدثر سہیل ایگزیکٹو سیکرٹری روٹری کلب جناح نے کاپیاں بچوں کو عطیہ کیں جس پر تمام شرکاء نے انکے علم دوستی کے جذبے کو سراہا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن میڈم روبینہ شاہین نے روٹری کلب جناح کے اس جذبے کو سراہا اور اسے خوش آئندقراردیا۔

rotary club jinnah rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »