fbpx

دنیا میں پولیو وائرس کا 99فیصد سے زائد خاتمہ ہوچکا ہے۔

رحیم یار خاں : روٹری دنیا کی واحد ڈونر تنظیم جو 159 ممالک میں اپنی مددآپ کے تحت1905ء سے فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہے۔ 35ہزارکلب اور 6 بر اعظموں میں 12لاکھ سے زائد ممبران آپس میں فیلوشپ اور دوستی کے رشتے سے منسلک ہیں۔

ان خیالات کا اظہار روٹری انٹرنیشنل کی 115ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلب سیکرٹری شہزاد اشرف مہاندرہ اور ضیغم علی احمد نے کیا۔

اس موقع پر پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدار ممتاز بیگ نے بتایا کہ روٹری اور بل گیٹس فاوٗدیشن کی مشترکہ کوششوں سے دنیا میں پولیو وائرس کا 99فیصد سے زائد خاتمہ ہوچکا ہے۔ روٹری کے 6اہداف میں بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب مختلف قوموں کے درمیان امن کا قیام،

بیماریوں کے خلاف جنگ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی،ماں اور بچے کی صحت،تعلیم اور مقامی طور معاشی خوشحالی کے منصوبوں پر کام کرنا ہے۔سالگرہ کا کیک کاٹنے کے اس موقع پر کلب ممبران سمیت فیاض خان، محمد منیر،ضیغم علی احمد،جان محمد وارثی،ممتاز بیگ،شہزاد اشرف مہاندرہ و دیگر شریک تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »