fbpx

ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور عمران محمود کا دورہ رحیم یار خان

رحیم یار خان (پریس ریلیز) ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور عمران محمود کا دورہ رحیم یار خان ۔ ضلع بھر کے پولیس افسران اور ڈویژنل امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ ۔ پولیس کی مجموعی کارکردگی پر اظہار اطمینان ۔ امن کمیٹی کی خدمات کو سراہا ۔ ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر سیف اللہ خان کورائی ، سی ڈویژن محمود الحسن ، صدر صفدر سندھو ، کوٹسبزل مسلم ضیاء اور ایس ایچ او تھانہ کوٹسمابہ رفیق دھریجہ کے لئے انعام کا اعلان ۔

ریجنل پولیس آفسیر عمران محمود ایک روزہ دورہ پر رحیم یار خان پہنچے جہاں پر ڈی پی او عمر سلامت اور ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد اشرف نے ان کو خوش آمدید کہا .

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔ آر پی او عمران محمود نے ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کرتے ہوئے ضلع میں امن امان اور کرائم کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے تمام ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز سے فرداً فرداً ان کی کارکردگی کے بارہ میں تفصیلاً گفتگو کی اور بہتری کے لئے انہیں ہدایات جاری کیں ۔

آر پی او نے اس دوران پولیس کی مجموعی کارکردگی پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے بھر پور کارروائیاں عمل میں لائیں اور جو واردات ہو جائے اس کو ہر صورت ٹریس کیا جائے ۔ انہوں نے تھانوں اور دفاتر میں آنے والے افراد کے مسائل کے حل کے لئے بھی ہدایات دیں ۔

آر پی او عمران محمود نے ضلع بھر میں بہترین کارکردگی کے حامل ایس ایچ اوز تھانہ ظاہر پیر سیف اللہ خان کورائی ، سی ڈویژن محمود الحسن ، صدر صفدر سندھو ، کوٹسبزل مسلم ضیاء اور ایس ایچ او تھانہ کوٹسمابہ رفیق دھریجہ کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کر دیا ۔

بعد ازاں آر پی او عمران محمود نے ڈی پی او عمر سلامت اور ایس پی رانا محمد اشرف کے ہمراہ ڈویژنل امن کمیٹی کے ممبران مولانا عبدالرؤف ربانی ، ریاض احمد نوری ، خواجہ محمد ادریس ، رانا محمد حیسن اور عمر اویسی سے الگ میٹنگ کی جس میں ممبران کمیٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ

ضلع میں امن امان ، بین المذاہب و مسالک ، بھائی چارے کی مثالی فضا قائم ہے اور کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہ اگر کوئی ایشو ہو بھی تو ممبران اور مقامی پولیس اس کا حل نکال لیتی ہے جس پر آر پی او عمران محمود نے ممبران ڈویژنل کمیٹی کار کردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا جبکہ ڈی پی او عمر سلامت نے کمیٹی ممبران کے بے لوث تعاون اور امن امان میں ڈویژنل امن کمیٹی کے ممبران کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہر اہم موقع پر ممبران اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہیں اور ہر مشکل وقت میں پولیس اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر معملات کو حل کرنے میں کبھی کسر اٹھا نہ رکھی ہے ۔ ممبران نے باہمی تعاون کو روز افزوں رکھنے کا اعادہ کیا جس پر ممبران کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close