آر پی او عمران محمود کی ڈویژنل امن کمیٹی سے ملاقات،سرویلینسپروجیکٹ کا معائنہ

رحیم یارخان آر پی او عمران محمود کی ضلع بھر کے پولیس افسران سے میٹنگ، ڈویژنل امن کمیٹی سے ملاقات، سرویلینس رحیم یارخان پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔ 

آر پی او عمران محمود ایک روزہ دورہ پر رحیم یارخان پہنچے ڈی پی او آفس پہنچنے پر ڈی پی اوعمر سلامت نے ان کو خوش آمدید کہا پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ آرپی او عمران محمود نے ڈی پی او عمرسلامت کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز و ایس ایچ او و دیگر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انہوں نے سال 2018/19 کے کرائم کا جائزہ لیا اور سرکلز اور تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے سنگین مقدمات کی الگ الگ رپورٹ بھی طلب کی اور اس سلسلہ میں پولیس افسران کو ہدایات دیں۔
آر پی او عمران محمود نے ایس ایچ اوز کو کارکردگی میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء آر پی او عمران محمود اور ڈی پی او عمر سلامت نے ڈویژنل امن کمیٹی کے ممبران رانا محمد حسین، خواجہ محمود ادریس ایڈووکیٹ، مولانا عبدالراؤف ربانی، ریاض احمد نوری اور بابر زمان سے ملاقات کی ممبران نے ریجن بھر میں عید الاضحی اور یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات اور امن امان کی صورت حال پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور محرم الحرام میں بھی اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سابقہ روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے جائیں گے۔


آر پی او عمران محمود نے کہا کہ امن و امان اولین ترجیحی ہے جس پر کوئی دو رائے نہیں ہوسکتیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ بعد ازاں آر پی او عمران محمود نے ڈی پی او عمر سلامت اور ڈی ایس پی ٹریفک فیاض احمد پنسوتہ کے ہمراہ سرویلینس رحیم یارخان پروگرام کا جائزہ لینے کے لیے خانپور اڈا، ڈی ایچ او چوک اورڈی سی چوک پر لگائے جانے والے ٹاورز کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی پی او عمر سلامت نے آر پی او کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سرویلینس رحیم یارخان پروجیکٹ میں 150 کیمرے استعمال ہوں گے جن سے شہر کے کونے کونے کی مانیٹرنگ ممکن ہوگی جس سے امن و امان، سکیورٹی اور جرائم پر کام ہو گا جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور جلد پروجیکٹ مکمل کر کے اس سے کام لیا جائے گا۔ آر پی او عمران محمود نے پروجیکٹ کو رحیم یارخان شہر اور شہریوں کے لیے انتہائی اہمیت اور فائدوں کا حامل قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے منصوبے دور رس نتائج کے حامل ہوتے ہیں اسے ہر صورت فعال کیا جائے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close