آر پی او محمد زبیر دریشک کی عبدالرزاق شہید پولیس لائنز بہاولنگر آمد

بہاولپور: آر پی او محمد زبیر دریشک کی عبدالرزاق شہید پولیس لائنز بہاولنگر آمد۔ سب سے پہلے، ڈی پی او محمد ظفر بزدار سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ کہی۔

آر پی او نے پولیس لائز کا ملاحظہ کیا جس میں ایم ٹی سیکشن، آر آی/ایل او دفاتر، بیرکس، متفرق اسٹور، کوت اور دیگر برانچز کی پڑتال کی۔

آر پی او محمد زبیر دریشک
آر پی او محمد زبیر دریشک

پولیس لائن سے نکل کر آر پی او نے اچانک تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر کا دورہ کیا، خوش اسلوبی سے نظام چلانے پر ایس ایچ او کو شاباش دی۔

آر پی او محمد زبیر دریشک

بعد ازاں آرپی او نے تھانہ گھمنڈ پور کی فارمل انسپیکشن کی اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر و ایس ڈی پی او منچن آباد ہمراہ تھے،

تھانہ کی فارمل انسپکشن کی جہاں پر انہوں نے تھانہ کی بلڈنگ،مال خانہ، کنٹرول روم، دفاتر تفتیشی افسران، ایس ایچ او آفس، بیریکس کنسٹینلان کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر آر پی او نے افسران و اہلکاران سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ کرونا ایس او پیز کو اپناتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں،

آر پی او محمد زبیر دریشک
bahawal Pur Police

دوران ڈیوٹی عوام کو بھی حفاظتی اقدامت کرنے کی تلقین کریں اور اپنے خاندان کے افراد کو بھی اس وباء سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کریں۔

صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اوراپنے گھروں میں جراثیم کش سپرے بھی کروائیں۔ آخر میں آر پی او نے ایس ڈی پی او آفس منچن آباد کی بھی انسپکشن کی،

جہاں ڈی ایس پی ذاہد مجید چودھری نے انہیں بریفنگ دی، یاد ریے کہ ڈی پی او کی والدہ کے انتقال کی وجہ سے آر پی او نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کر دیا اور دورہ کو سروس پروٹوکول کے بغیر سر انجام دیا۔

اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار، ایس پی فاروق کمیانہ اور آپی او کا پرسنل سٹاف ہمراہ تھا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button