نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں،عمران محمود

rpo imran mehmood bwp

رحیم یارخان : ریجنل پولیس آفیسر عمران محمودنے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے سکیورٹی پلان کو موئثر رکھا جائے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری میں تیزی لائی جائے۔ مقدمات حقائق پر یکسو کئے جائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی عمر سلامت اور ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد اشرف کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کی منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ بخیر وخوبی مکمل ہو چکا ہے اور ابھی مزید دو عشرے باقی ہیں جس میں مزید چوکس ہو کر فرائض سر انجام دینے کی ضروت ہے، آپ خود میں الرٹ رہیں سکیورٹی پلان کو موئثر رکھیں اور عوام کو بھی ہوشیار رہنے کی ہدایت کرتے رہیں، انہوں نے کہا کہ نیشل ایکشن پلان کے تحت کارروائیوں کو جاری رکھنے اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں، قمار بازوں، ناجائز اسلحہ برداروں اور قبحہ خانوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، انہوں نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات حقائق پر یکسو کئے جائیں اور تھانہ کا ریکارڈ مین ٹین رکھا جائے۔ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز کو درجہ دوئم سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔ جبکہ کمزور کارکردگی کے حامل ایس ایچ اوز کو نوٹس اظہار وجوہ جاری کرنے کا بھی حکم دیا۔ آر پی او عمران محمود نے رمضان بازار کا دورہ بھی کیا جہاں پر انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پولیس سکیورٹی، اشیاء خورد و نوش اور عوام کو مہیا کی جانے والی سہولتوں کوسراہا۔ 

rpo imran mehmood bwp rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »