آر پی او عمران محمودکی پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ

رحیم یارخان :ریجنل پولیس آفیسر عمران محمود نے کہا ہے کہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے جرائم کے خاتمے کے کارروائیاں تیز کی جائیں۔
ہر شہری کو قانون  کے مطابق ڈیل کریں عوام الناس سے انصاف کریں اور ان کے مسائل حل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کے ساتھ منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رحیم یارخان پولیس بہتر کام کر رہی ہے لیکن بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے اس لیے پولیس افسران اپنی تمام تر توانائیاں جرائم کی بیخ کنی اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی پر صرف کریں اور کوشش کریں ان کے علاقہ میں کوئی بھی مجرم اشتہاری گرفتاری سے نہ بچ سکے اور نے عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو یقنی بنائے رکھنے کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے شہریوں کو بلا تفریق قانون کے مطابق ٹریٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کام کریں اور ان کے پولیس سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہونے پائے۔

آر پی او عمران محمود ڈی پی
آر پی او عمران محمود ڈی پی


قبل ازیں آر پی او عمران محمود کو ڈی پی او آفس رحیم یارخان پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ میٹنگ کے شرکاء نے ہیڈ کانسٹیبل ممتاز احمد المعروف ممتاز بلا کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے محکمہ پولیس کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور ممتاز احمد کے خصوصاً اور تمام شہداء پنجاب پولیس کی بلندی درجات کی دعا کی۔ 

              

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »