fbpx

آر پی او محمد زبیر دریشک کا پولیس اسٹیشن کا سرپرائز وزٹ،تعینات عملہ کو ہدایات

رحیم یارخان: بہاولپور:ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کا ماڈل پولیس اسٹیشن تھانہ بغداد الجدید،سید احمد مبین شہیدپولیس ٹریننگ ڈرائیونگ سکول اور پولیس خدمت مرکز کا سرپرائز وزٹ۔

 آر پی او محمد زبیر دریشک نے جدید سہولیات سے آراستہ ماڈل پولیس اسٹیشن تھانہ بغداد الجدید،سید احمد مبین شہیدپولیس ٹریننگ ڈرائیونگ سکول اور پولیس خدمت مرکز کا سرپرائز وزٹ کیا۔

آر پی او نے ماڈل پولیس اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے محکمہ پولیس کی جانب سے عوام کیلئے مہیا کردہ جدید آن لائن سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے فرنٹ ڈیسک روم کا وزٹ کرتے ہوئے تعینات عملہ کو ہدایت کی کہ وہ آنے والے شہریوں سے عزت و احترام سے پیش آئیں اور ان کے معاملے کا فوری اندراج کریں تاکہ اس سسٹم سے لوگوں کو پیش آنے والی دقتوں کا خاتمہ ہو،پولیس کا مثبت رویہ ہی معاشرہ میں پولیس کے امیج کو بہتر بنا نے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے،عوامی شکایات کافوری ازالہ کیا جائے۔

RPO Muhammad Zubair Dareshk bwp visti
RPO Muhammad Zubair Dareshk bwp visti

آر پی او نے دوران وزٹ ڈی پی او،ایس ڈی پی او سٹی سرکل ایس ایچ او اور تفتیشی افسران سے میٹنگ کے دوران کہا کہ عوام کی خدمت کے جذبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا کام ایمانداری سے کریں۔جدید آن لائن سسٹم کی بدولت کم وقت میں زیادہ لوگوں کو بہتر اوربروقت سہولیات فراہم کرکے ان کی پریشانی او ر ان کے قیمتی وقت کو بچا سکتے ہیں۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے عوام کے مسائل کو حل کرکے ان کی خدمت کرنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ اور تھانہ جات میں جا کر عوام اور پولیس اہلکاران سے ملاقات کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو کہ جاری رہے گا۔

اس طرح تھانہ کی حالت،تھانہ میں ہونے والے کام،عام آدمی اور پولیس اہلکاران کے مسائل کا براہ راست پتہ چل سکے گا اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں آسانی ہوگی۔ہمارے پولیس جوان فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں،کرونا وائرس کی وجہ سے پولیس کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں اور ہمارے بہت سے پولیس اہلکاران اس سے متاثر بھی ہوئے ہیں۔

محدود وسائل کے باوجود احساس خدمت سنٹر،قرنطینہ سنٹرز،ہسپتالوں اور چیک پوسٹ پر اضافی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں اور ہمارے جوان احسن طریقہ سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔بعد ازیں ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک  پولیس خدمت مرکز بہاولپور کا دورہ کیا،اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف،ڈی ایس پی سٹی شفقت ندیم عطاء  بھی موجود تھے۔

آر پی او نے  پولیس خدمت مرکزمیں عوام کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اور معزز شہریوں سے بھی بات چیت کی جنہوں نے ان سہولیات پر تسلی اور اطمینان کا اظہار کیا۔آر پی او نے کہا کہ پولیس خدمت مرکزمیں عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے 14مختلف سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو پولیس اسٹیشن یا دیگر دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔

RPO Muhammad Zubair Dareshk bwp

انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے کلچر کو فروغ دینے، عوام وپولیس کے مابین دوستی، مضبوط تعلق استوار کرنے اور عوام کی سہولت کیلئے پنجاب حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ پولیس خدمت مرکز میں آنے والے شہری آٹو ٹوکن مشین سے ٹوکن حاصل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے قطار کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close