ریجن بھر میں جلوسوں اور محافل میلاد کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ریجن بھر میں جلوسوں اور محافل میلاد کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک۔

بہاولپور:ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عید میلاد النبیﷺ کے موقع پرریجن بھر میں جلوسوں اور محافل میلاد کی سکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر فول پروف انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ممبران امن کمیٹی و انجمن تاجران ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر ریے ہیں۔

عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر آتش بازی کی مکمل ممانعت ہو گی، ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی جائے گی۔ فرقہ وارانہ اور تنقیدی تقاریر کی قطعی اجازت نہیں ہو گی۔آر پی او نے مزید کہا کہ 12ربیع الاول کو منائے جانے والے مذہبی تہوار عید میلاد النبی ﷺ کی سیکیورٹی کے حوالے سے ڈی پی او بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔

تمام مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔حساس جلوسوں و محافل کی کیٹگری بنائی گئی ہے۔ریجن بھر میں 12ربیع الاول عید میلاد النبیﷺ کے روز 150جلوس نکالے جائیں گے،

05جلوسوں کو اے کیٹگری،26جلوسوں کو بی جبکہ119 جلوسوں کو سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے،3600سے زائد پولیس افسران و اہلکاران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔12ریبع الاول کے دن 34محافل منعقد ہوں گی،

جن میں 02محافل کو بی کیٹگری میں جبکہ 32محافل کو سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے اور 600سے زائد پولیس افسران واہلکاران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔اس کے علاوہ ریجن بھر میں ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر سیکیورٹی ادارے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button