fbpx

رکن پور پولیس نے چور گینگ پکڑا لیا،مال بر آمد

رحیم یارخان : تھانہ رکن پور پولیس نے تین رکنی گروہ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد مقدمات درج کر لیے گئے۔

 ڈی پی او منتظر مہدی کے احکامات اور ڈی ایس پی صدر رانا اکمل رسول نادر کی ہدایات و زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رکن پور چوہدری محمد ارشد وڑائچ اور ان کے ٹیم میں شامل دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے جرائم پیشہ عناصر کا کھوج لگانے کے دوران سعید عرف سیعدو گینگ کے سر غنہ محمد سعید اراکیں وسیم اور احمد بخش کو ایک مقدمہ میں شب و روز محنت کر کے گرفتار کیا جس پر ملزمان نے دوران تفتیش دیگر چار سنگین وارداتوں کا بھی اعتراف کرتے ہوئے 21 لاکھ، 68 ہزار 660 روپے کے مال مسروقہ کی برآمدگی دے دی،

برآمدگی میں چوری شدہ موبائلز، مویشی، سامان الیکٹرانک، سامان کریانہ، زرعی ادویات اور نقدی شامل ہے، پولیس نے دوران تفتش ملزمان سے دو پستول بارہ بور اور ایک پسٹل 30 بور اور متعدد روند و کارتوس بھی قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مزید مقدمات بھی درج کر لیے۔

 ڈی پی او منتظر مہدی کی ہدایات و احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان جاری ہے اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ترنڈہ محمد پناہ نے ڈی ایس پی لیاقت پور محمد اسلم خان کی زیر نگرانی اور سب انسپکٹر ناصر علی، اے ایس آئیز آصٖف بھٹی اور عمیر سلیم و دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم شیراز کو 35 لیٹر دیسی شراب، ملزم عبدالرحمن کو 240 گرام چرس، ملزم نوید پٹھان کو 1115 گرام چرس سمیت، ملزم محمد مکی کو ایک پسٹل 30 بور، ایک پستول بارہ بور اور متعدد روند و کارتوس سمیت، ملزم اعظم کو ایک رپیٹر اور ایک موزر 30 بور ساتھ روند و کارتوس سمیت اور ملزمان عبدالمالک، شہباز، صدر اور اسلم کو جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close