رحیم یارخان :ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات کا شیڈول جاری

رحیم یارخان :ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات کا شیڈول جاری،پنجاب بارکونسل کی ہدایت پر نئے قوانین جاری،سختی سے عملدارآمدکروایا جائے گا،الیکشن صاف شفاف ہونگے،

چیئرمین الیکشن بورڈ حسان مصطفی، صدر ڈسٹرکٹ بار جام عبدالمجید لاڑاورممبرسید محمد باہو شاہ ایڈوکیٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بارکونسل کے رولز کے مطابق آمدہ الیکشن سال2024-25میں نئے قوانین کے تحت ہونگے

جس میں تمام امیدواران پریکٹیسنگ وکلاء ہی الیکشن لڑیں گے جس کے مطابق صدرکے لئے امیدوارکو تین سالوں کے 10،10وکالت نامے،جنر ل سیکرٹری اورنائب صدورکے امیدواران 7،7وکالت نامے اور باقی دیگر سیٹوں والے امیدواران 2،2وکالت نامے اپنے کاغذات نامزدگی کے ہمراہ ساتھ لگائیں گے اورکسی بھی امیدوارکی جانب سے کھانوں اوربڑے بڑے پنا فلیکس پرپابندی ہوگی

خلاف ورزی کرنے والے امیدوارکے خلاف پنجاب بارکونسل کے رولز کے مطابق قانونی کاروائی کی جائے گی،

الیکشن شیڈو ل کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ آج کاغذات وصول اورجمع کروانے کا آخری دن ہے،29جنوری کو سکروٹنی عمل جاری ہوگااور1جنوری کو فائنل لسٹ آویزاں کر دی جائے گی،

حسان مصطفی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ رحیم یارخان بار پنجاب کی واحد بار ہے جس میں الیکشن کے ایک دن قبل تمام امیدوار وکلاء کے سامنے اپنا تعارف اورمنشور پیش کرتے ہیں اور سوال وجواب بھی ہوتے ہیں اسی سلسلے میں 12جنوری کو صبح 9بجے سے 2بجے تک امیدواران اپنا اپنا تعارف اورمنشور پیش کریں گے اور13جنوری کو صبح 9بجے سے شام 5بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہے گا،

تمام ووٹرز اپنا اپناوکالت اصل کا لائسنس ساتھ لائیں گے،انہوں نے کہا کہ 13جنوری کو انشاء اللہ پر امن اورفری اینڈ فیئر الیکشن کروائے جائیں گے اوربیلٹ بکس اورووٹرز کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button