fbpx

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ماہانہ کارکردگی اجلاس

ryk news education road map

رحیم یار خان :ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے تعلیمی روڈ میپ کے تحت اہداف کے حصول میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اس ضمن میں تمام متعلقہ انڈیکیٹرز کے حصول کے لئے محنت و کارکردگی میں کمی نہیں آنی چاہیے تاکہ شعبہ تعلیم کے استحکام کے لئے مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جا سکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ماہانہ کارکردگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شیخ محمد طاہر، سی ای ا وایجوکیشن اتھارٹی ملک مختار احمد، ڈی او سیکنڈری میاں عزیز قریشی سمیت تمام تحصیلوں کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ایجوکیشن موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں فرنیچر کی کمی کے حامل تمام سکولوں میں نان سیلری فنڈز سے فرنیچر فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہذا کے تمام سکولوں میں فرنیچرز طلباء کی تعداد کے مطابق فراہم کیا جائے۔انہوں نے ڈی ایم او کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے سکولوں میں نئے کلاس رومز اور بلڈنگز کے کوالٹی آف ورک کا مانیٹرنگ انسپکشن ٹیم سے معائنہ کرایا جائے غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے کنٹریکٹرز و متعلقہ مانیٹرنگ ایجنسی کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے تمام ڈی اوز اور ڈپٹی ڈی اوز کو ہدایت کی کہ وہ سکولوں کی اپ گریڈیشن اور تعلیمی معیار میں اضافہ کے لئے اپنی تجاویز فراہم کریں کام نہ کرنے اور ضلع کی درجہ بندی متاثر کرنے والے سکول سربراہان و اساتذہ کی نشاندہی کریں ان کے خلاف کاروائی ہو گی جبکہ بہتر نتائج دینے والے افسران و اساتذہ کو انعامات و سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔انہوں نے تمام افسران کو اساتذہ کی کمی اور اضافی اساتذہ کی دستیابی والے سکولوں کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ افسران فیلڈ میں نکلیں اور معیار تعلیم کو بہتر کریں افسران کے سکولوں میں وزٹ کے بعد بہتری نظر آنی چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے تمام افسران کی چھٹیاں اپنی اجازت سے مشروط کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سی ای او بغیر اجازت کسی کو چھٹی نہیں دیں گے جبکہ تمام ڈی اوز اور ڈپٹی ڈی اوز اپنے وزٹ کا شیڈول ڈپٹی کمشنر آفس کو فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ میں سکولوں کی حالت سدھارنے اور وسیع و جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں آپ لوگ محنت اور دیانتداری سے مسائل کی نشاندہی کریں مرحلہ وار تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔انہوں نے آئندہ تحصیل سطح پر محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

dog killing rahim yar khan
dog killing rahim yar khan

رحیم یار خان :ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایت پر ضلع بھر میں آوارہ کتوں کے انسداد کی مہم کے لئے تمام ٹیموں کو مخصوص ادویات فراہم کر دی گئی ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز براہ راست اس مہم کی نہ صرف نگرانی کریں کہ بلکہ سرپرائز وزٹ کرکے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان چوہدری اعتزاز انجم نے آوارہ کتوں کے انسداد کی مہم کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے مکمل جانفشانی سے کام کریں اور اس مہم میں کسی صورت غفلت نہ برتی جائے۔اس موقع پر پنجاب ڈسٹرکٹ منیجر (پی ایچ ایف ایم سی) ذیشان احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں سٹی ایریا سے آوارہ کتے تلف کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے جس کے تحت سینٹری انسپکٹرز عدنان، عثمان اور عمران پر مشتمل ٹیم اے نے شیخ زید میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال، گورنمنٹ خواجہ فرید پوسٹ گریجویٹ کالج، سٹی پُل،سیٹلائٹ ٹائون، آفیسرز کالونی سمیت دیگر ملحقہ ایریاز میں 23آوارہ کتوں کو تلف کیا جبکہ سینٹری انسپکٹرز سیف اللہ اور اکرم پر مشتمل ٹیم بی نے چک 72، تھلی چوک، اقبال آباد روڈ، چوک پٹھانستان، نیو جنرل بس اسٹینڈ سمیت ملحقہ ایریاز سے 17آوارہ کتوں کو تلف کیا۔

ryk news education road map

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close