ہفتہ وار کھلی کچہری

police khuli kachri rahim yar khan

رحیم یار خان:حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوامی مسائل سے آگہی اور ان کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں ہفتہ وار کھلی کچہری لگائی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت نے شہریوں سے مختلف مسائل پر مبنی شکایات سنیں اور متعلقہ محکمو ں کے افسران کو احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت نے مختلف محکموں اور پولیس سے متعلقہ شہریوں کی درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے سائلین سے کہا کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو متحرک کیا گیا ہے اورشکایات کا تیز رفتار ازالہ ترجیح ہے۔انہوں نے میونسپل سہولیات کی عدم فراہمی، لڑائی جھگڑوں،مقدمات میں تاخیر، صحت و تعلیم کے بارے میں درخواستیں سنیں اور موقع پر افسران کو ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ کھلی کچہریوں میں پیش کی جانے والی شکایات کی درخواستوں پر محکمانہ کاروائی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری ہے تاکہ سائلین کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو۔ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ تمام ایس ڈی پی اووز کو ہدایات ہیں کہ عوا م کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے وہ دفتری اوقات میں اپنی موجودگی یقینی بنائیںاور مقامی سطح پر لوگوں کی شکایات اور مسائل ذمہ داری کے ساتھ حل کریں ۔انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے کسی سائل سے زیادتی نہیں ہو گی تاہم میرٹ کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

police khuli kachri rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »