fbpx

انفامیشن ٹیکنالوجی برانچ کو اپنی کارکردگی میں اضافہ کرنا ہو گا ، ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد اشرف

ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد اشرف نے کہا کہ انفامیشن ٹیکنالوجی برانچ کو جدید تقاضوں کا مد نظر رکھتے ہوئے اپنی کارکردگی میں اضافہ کرنا ہو گا ۔ ضلع بھر کے بنکس ، پٹرول پمپس اور تجارتی مراکز کے سی سی ٹی کیمرے فعال کروائے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سکیورٹی برانچ سے ہونے والی میٹنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور دورہ ہے اور دنیا اس سے بیش بہا استفادے حاصل کر رہے ہیں ہمیں بھی دور حاضر کے تقاضوں ہونے کی ضرورت اس لئے آئی ٹی برانچ جہاں پر مینول کام اچھے طریقہ سے سرانجام دی رہی وہاں پر اسے اپنے کام میں جدت لانے کی ضرورت ہے اس لئے آئی ٹی برانچ محکمہ پولیس میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر روائتی طریقہ کار اپناتے ہوئے نت نئی جہتیں دکھائے جن سے محکمہ پولیس میں ہونے والا ہر کام ایک کلیک پر ہو ۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ محکمہ کی کارکردگی میں اضافے کے نئے سے نئے فیچرز سامنے لے کر آئیں اس موقع پر انچارج آئی برانچ شفقت وقاص اور میٹنگ میں شامل دیگر اہلکاروں نے انہیں آئی کے شعبہ میں ہونے والے کاموں کے بارہ میں بتایا جس ایس پی رانا محمد اشرف نے ان میں بہتری لانے کے لئے مختلف ہدایات دیں ۔ اس موقع پر انہوں نے انچارج سکیورٹی برانچ حسن اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سکیورٹی کے لئے ضلع بھر کے بنکس ، پٹرول پمپس ، مالیاتی و تجارتی مراکز اور ادروں کے سکیورٹی کیمرے فعال کروائیں اور یہ کیمرے ان کی اندروانی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ جس جگہ یہ واقع ہیں اس شاہراہ اور گرد و پیش بھی کور کرتے ہوں تاکہ کسی بھی واردات یا گرد و پیش میں مشکوک سرگرمی پر نظر رکھی جاسکے انہوں نے کہا کہ اس طرح نہ صرف ان کا فائدہ ہو گا بلکہ ضلع میں موجود سینکڑوں کیمرے دیگر کسی واردات کی صورت میں اس علاقہ کا ریکارڈ محفو ظ کر سکیں گے جس سے مجرمان تک پہنچنے میں مدد مل سکتی ہے ، ایس پی رانا محمد اشرف نے کہا کہ لاکھوں روپے کا کاروبار کرنے والے ہر دوکاندار کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت کریں اور اس کی تنصئب یقینی بنائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close